ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بیداری مہم خاص کر سماج کے تیسرے طبقہ و حاشیہ پر زندگی گزر بسر کرنے والے خواجہ سراؤں کو سماج کے مین اسٹریم سے جوڑنے کے لیے چلائی گئی۔
اس کے ساتھ ہی سماجی براٸیوں کے خاتمہ کے لیے، جہیز کے خاتمے اور کم عمر میں شادی کو روکنے کے لیے یہ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔
بتا دیں کہ دوستانہ سفر ریاست سمیت ملک بھر خواجہ سراؤں اور خواتین کے مساٸل پر کام کرنے والی این جی او ہے۔ جو کیمور میں ہیومن ڈولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ بھی ان کے لیے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
اس بیداری مہم کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ ایک حکومتی پروگرام ہے۔ آج کے اس بیداری مہم کا مقصد یہ ہے کہ یہ ٹیم ضلع کے پنچایتوں اور گاؤں میں جا کر سماجی براٸیوں، کم عمری میں شادی، جہیز کے لین دین اور خواتین کے مساٸل پر لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرے گی۔ ساتھ ہی خواجہ سراؤں جو ہمارے ہی سماج کا ایک طبقہ ہے ان کے لیے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی کے لیے بھی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔