بہار قانون ساز کونسل کے اسپیکر اودھیش نارائن سنگھ Awadhesh Narain Singh visited Mirza Ghalib College آج گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کا دورہ کیا اور کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی اور کالج کی خدمات کی ستائش کی۔
اودھیش نارائن سنگھ گیا گریجویٹ حلقہ سے ایم ایل سی ہیں اس لیے وہ گیا گریجویٹ حلقہ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں۔
اودھیش نارائن سنگھ نے مرزا غالب کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اقلیتی طبقے کی تعلیمی و ترقی کے لیے مرکزی و وریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیمز چلائے جارہے ہیں جس کا فائدہ اقلیتی ادارے کو مل رہا ہے۔
انہوں نے کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی اور پرنسپل پروفیسر سرفراز خان کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے کالج کے بقیہ مسائل کو حل کرانے وعدہ کیا۔