ETV Bharat / state

Idols Damaged In Gaya گیا میں مورتیوں کو نقصان پہنچا کر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش - گیا میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش

ضلع گیا کے مانپور بائی پاس پل کے قریب واقع پنچ دیو دھام مندر کی کئی مورتیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، پولیس کے مطابق سماج دشمن عناصروں کی طرف سے ماحول کشیدہ کرنے کے لیے مورتیوں کو نقصان پہنچاگیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے مندر کا پجاری بھی غائب ہے۔ Idols Damaged In Gaya

گیا میں مورتیوں کو نقصان پہنچا کر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 8:02 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے مفصل تھانہ علاقے کے سیتا کنڈ کے قریب واقع پنچ دیو دھام مندر میں نصب کئی مورتیوں کو نامعلوم سماج دشمن عناصر نے نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس دوران ایڈیشنل ایس پی منیش کمار، صدر ایس ڈی او اندرویر کمار نے پہنچ کر حالات سے واقف ہوئے اور مشتعل لوگوں کو پرسکون کرایا۔ اس واقعہ کے بعد سے مندر کا پجاری بھی مندرسے غائب ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے کھوجی کتوں کا بھی سہارا لیا اور پجاری کے کپڑے کو سونگھاکر پجاری کو تلاشنے کی کوشش کی اس حوالے سے پنچ دیو دھام کے سکریٹری وگھنا وشوکرما نے اس واقع کی اطلاع ایس پی کو دیتے ہوئے پجاری کے مارے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، فی الحال بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

گیا میں مورتیوں کو نقصان پہنچا کر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش

مندر میں توڑ پھوڑ ہونے کا معاملہ ضلع بھر میں آگ کی طرح پھیل گیا اس دوران کچھ شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن پولیس کی مستعدی اور اکثریتی طبقے کے لوگوں نے شرپسندوں کی افواہوں پر قد غن لگایا، دراصل جس جگہ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اس جگہ پر دوسرے فرقے کی آبادی بھی نہیں ہے پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سبھی پہلوں پر تفتیش شروع کی تو ابتدائی طور پر تحقیقات میں زمین تنازع کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے ۔ Idols Damaged In Gaya

اس حوالے سے سنیئر ایس پی ہرپریت کور نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو فون پر بتایا کہ پولیس کی جانچ میں کچھ ثبوت ہاتھ لگے ہیں اس معاملے کے سبھی پہلوں پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ تاہم اس میں بڑی وجہ زمینی تنازعات سامنے آیا ہے، پجاری غائب ہوگیا ہے ؟ یا پھر اس کے ساتھ کوئی دوسرا معاملہ پیش آیا ہے ان سبھی پہلوں پر جانچ اور کاروائی جاری ہے تاہم یہ کہیں سے بھی واضح نہیں ہے کہ مذہبی منافرت کے لیے کسی دوسرے طبقے نے مورتیوں کونقصان پہنچایا ہے ۔ Idols Damaged In Gaya

یہ بھی پڑھیں : Gaya Mirza Ghalib College گیا میں مرزاغالب کالج کے ایجوکیشنسٹ برخاست کردیے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.