ETV Bharat / state

واجپئی نے بہار کو کئی تحفے دیئے: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے کہا کہ بہار کیلئے گنگاندی پر دیگھا۔ سونپور اور مونگیر میں ریل اور سڑک پل سمیت کوسی ندی پر میگا بریج، باڑھ کا این ٹی پی سی سپر تھرمل پاور اسٹیشن سابق وزیراعظم اٹل بہار واجپئی کا ناقابل فراموش تحفہ ہے۔

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 9:33 PM IST

اٹل بہار واجپئی
اٹل بہار واجپئی

بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی نے اتوار کو یہاں پاٹلی پترا پارک میں بھارت رتن ، سابق وزیراعظم اٹل بہار واجپئی کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراخ عقیدت پیش کرنے کے بعد بی جے پی ریاست دفتر میں ان کی دوسری برسی پر منعقدہ آن لائن پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار کیلئے گنگا ندی پر دیگھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: اٹل بہاری واجپیئی کو خراج عقیدت

سونپور اور مونگیر میں ریل اور سڑک پل سمیت کوسی ندی پر میگابریج ، باڑھ میں این ٹی پی سپر تھرمل پاور اسٹیشن سابق وزیراعظم اٹل بہار واجپئی کا نا قابل فراموش تحفہ ہے ۔ ملکی سطح پر بھی کسان کریڈٹ کارڈ ، ایسٹ ۔ ویسٹ کوریڈور ، سرو سکشا ابھیان ان کی ہی دین ہے ۔

مسٹر مودی نے کہاکہ کارگل جنگ میں ملک نے صرف جیت ہی حاصل نہیں کی بلکہ مسٹر واجپئی جیسے وزیراعظم کی ماہرانہ قیادت میں دشمنوں سے اپنی ایک ۔ ایک انچ زمین بھی خالی کرائی ۔ بس میں بیٹھ کر لاہور تک جانے والے مسٹر واجپئی کا یہ عزم ہی تھا کہ کارگل کی شکست سے پریشان پاکستان نے جب امریکہ کے اس وقت کے صدر بل کلنٹن سے ثالثی کی گہار لگائی تب کلنٹن کے بلاوے کے باوجود پوری عاجزی سے امریکہ جانے سے انکار کر دیا ۔

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ دباﺅ کی وجہ سے وزیراعظم رہتے مسٹر پی وی نرسمہا راﺅ جوہری تجربہ کی ہمت نہیں کر پائے لیکن امریکی پابندی کے باوجود مسٹر واجپئی نے پوکھرن میں ایٹمی تجربہ کر کے پوری دنیا کو ہندوستان کی ایٹمی طاقت کا احساس دلادیا ۔

وہ صحیح معنوں میں ’بھارت رتن ‘ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار کارگل کے شہید جوانوں کے جسد خاکی کو ان کے گھروں تک پہنچانے کی پہل کر انہوں نے مادر وطن کے بہادر جوانوں کو اعزاد دیا ۔ کارگل جنگ میں شکست کا ہی نتیجہ تھا کہ 13 اکتوبر 1999 کو جب مسٹر واجپئی تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے رہے تھے اس کے ایک دن قبل ہی پرویز مشرف نے پاکستان کا تختہ پلٹ کر وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.