ETV Bharat / state

بہار: کشتیوں کے الٹنے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک - 15 killed in bihar floods

بہار کے سیلاب سے متاثرہ کئی اضلاع میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات میں 15 افراد ڈوب چکے ہیں جبکہ ضلع کھگڑیا سے دس اموات، سہارا اور دربھنگہ میں بالترتیب تین اور دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بہار میں کشتیوں کی ٹکر، 15 افراد ہلاک
بہار میں کشتیوں کی ٹکر، 15 افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 8:41 AM IST

ریاست بہار کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کشتیوں کے الٹ جانے کے تین واقعات میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان اموات پر غم کا اظہار کیا اور ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے کا حکم دیا۔

حکام کے مطابق ضلع کھگڑیا سے دس اموات، سہارا اور دربھنگہ میں بالترتیب تین اور دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کھگڑیا کے ضلع مجسٹریٹ آلوک رنجن گھوش نے بتایا کہ کشتیوں میں 20 سے زیادہ افراد سوار تھے اور منگل کی رات منسی پولیس اسٹیشن کے علاقے گندک ندی میں کشتیاں الٹ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب 12 افراد کو ریسکیو کیا گیا تو لاپتہ افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس اپنی تلاشی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ دس ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔

ایس ایچ او امرندر کمار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سب سے کم عمر ایک 10 سالہ بچہ اور ایک 12 برس کی لڑکی ہے۔ دربھنگہ میں یہ حادثہ حیاگھاٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات 13 افراد پر مشتمل ایک کشتی کارہ ندی میں الٹ گئی۔ جب 10 افراد کو بچالیا گیا تو این ڈی آر ایف نے کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد 40 سے 45 سال کی دو خواتین کی لاشیں برآمد کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.