ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College in Gaya مرزاغالب کالج کے اساتذہ پانچ مہینوں سے تنخواہ سے محروم - ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع مرزا غالب کالج

ضلع گیا میں واقع اقلیتی لسانی ادارہ مرزا غالب کالج کے اساتذہ گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ استاذہ کی تنخواہ یونیورسٹی کی ہدایت پر روکی گئی ہے۔ Mirza Ghalib College In Gaya

مرزاغالب کالج کے اساتذہ پانچ مہینوں سے تنخواہ سے محروم

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 2:56 PM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع مرزا غالب کالج اکثر و پیشتر سرخیوں میں رہتا ہے۔ کالج کا نیا معاملہ یہ ہے کہ کئی مہیوں سے اساتذہ کی تنخواہ نہیں ملی ہے۔ کالج ذرائع کے مطابق اگست ماہ میں سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ہائی کورٹ نے سکریٹری کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے انہیں دوبارہ بحال کردیا تھا تاہم یہاں پرنسپل اور کمیٹی نے کورٹ کی ہدایت کے باوجود انہیں بحال نہیں کیا۔ Assistant Professors Of Mirza Ghalib College In Gaya Deprived From Salary Since Five Months

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College مسعود منظر مرزا غالب کالج کے صدر مقرر

شمسی نے اس کی شکایت یونیورسٹی سے بھی کی تھی۔ اسی دوران یونیورسٹی نے نہ صرف پرنسپل سے جواب طلب کیا بلکہ کالج کے اسٹاف کی تنخواہ بھی روک دی۔ تنخواہ روکنے کے بعد اب تک دوبارہ شروع نہیں ہوئی ہے۔ سکریٹری شمسی نے کہا کہ کالج کمیٹی کے معاملے میں تنخواہ نہیں روکی ہے بلکہ مگدھ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر و رجسٹرار بھا گلپور اور چھپرہ یو نیورسٹی کے علاوہ مگدھ یونیورسیٹی کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ لیکن معاشی صورتحال کے پیش نظر کالج کی گورننگ باڈی نے تمام ملازمین کو وقت پر تنخواہیں مہیا کرائی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی معاشی پریشانیوں کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

واضح رہے کہ تنخواہ کو جاری ہونے کے سلسلے میں کالج کی گورننگ باڈی کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی اور پروفیسر انچارج محمد سرفراز خان نے کہاکہ توقع ہے کہ دسمبر ماہ میں تنخواہ ملنی شروع ہوجائے گی۔ Assistant Professors Of Mirza Ghalib College In Gaya Deprived From Salary Since Five Months

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.