ETV Bharat / state

اے ایس ڈی ایم نے بچے اور اس کے والد کو تھپڑ مارا، ویڈیو وائرل - ستیندر یادو

بچے کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس کا ہاتھ اتفاقی طور پر افسر کے ہاتھ سے لگ گیا تھا جس کی وجہ سے افسر کا موبائل نیچے گر گیا۔

ASDM slaps child and father, video goes viral in gaya bihar
اے ایس ڈی ایم نے بچے اور اس کے والد کو تھپڑ مارا، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 7:53 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے کونچ بلاک میں واقع ایک گاؤں میں اے ایس ڈی ایم نے نابالغ بچے اور اس کے والد پر اپنی بیوروکریسی کا رتبہ دکھا کر غنڈوں جیسی حرکت کی۔ معمولی غلطی پر اے ایس ڈی ایم نے بچے اور اس کے والد کو سر عام تھپڑ مارا۔

اے ایس ڈی ایم نے بچے اور اس کے والد کو تھپڑ مارا، ویڈیو وائرل

اے ایس ڈی ایم کی دادا گیری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ نے ٹکاری کے ایس ڈی او کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دراصل ضلع گیا کے کونچ بلاک میں تفتیش کے لئے آئے افسر نے ستیندر یادو اور اس کے نابالغ بیٹے کو کئی تھپڑ رسید کردیا۔ دراصل بچے کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس کا ہاتھ اتفاقی طور پر افسر کے ہاتھ سے لگ گیا تھا جس کی وجہ سے افسر کا موبائل نیچے گر گیا۔

پھر کیا ہوا افسر کا پارا گرم ہوگیا اور انہوں نے پہلے تو بچے کو پیٹا لیکن جب اس کے والد نے ان سے اپنے بیٹے کومارنے کی وجہ پوچھی تو اے ایس ڈی ایم صاحب کا پارا ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور غصے میں آگ بگولہ ہوکر بچے کے والد کو بھی پیٹا۔

گائوں والوں نے پورے معاملے کی ویڈیو بنا دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ افسر کی بیوروکریسی کی مذمت کر رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران سنجیدہ ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے ٹکاری ایس ڈی او کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اس معاملے پر ایس ڈی او سب ڈویژن کرشمہ کماری نے بتایا کہ فریقین کی بات سنی گئی ہے۔ مشتعل فریق نے موبائل فون گرنے کے معاملے پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جبکہ اے ایس ڈی ایم نے کہا کہ ان سے موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی۔ ساتھ ہی ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔

اس معاملے میں دونوں فریق اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جس کی غلطی سامنے آئے گی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماجی و سیاسی رہنماؤں نے اے ایس ڈی ایم کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.