نتیش کمار نے اسمبلی میں کہا کہ محکمہ موسمیات اس بار بارش کو لیکر جو بھی دعویٰ کر رہا ہو لیکن صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں اندیشہ ہے کہ ریاست میں زبردست خشک سالی پڑنے والی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موسم کا مزاج بدل رہا ہے ایسے میں کب ، کہاں کون سی مصیبت آجائے ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار رہنا ہوگا نہیں تو مختلف اوقات میں مختلف واقعات رونما ہوتے رہیںگے ۔
نیتیش کمار نے آبی سطح میں کمی کو پریشانی کا سبب بتایا۔ حکومت ہر گھر نل کا جل منصوبہ چلا رہی ہے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے ۔لیکن لوگ اس پانی کا استعمال مویشیوں کو نہلانے اور کھیتوں میں پٹون کیلئے کرر ہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پانی اور ماحولیات کے معاملے میں اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہو۔عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ ماحولیات کے تئیں عوام کو بیدار کرے۔