ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ لوگوں کے درمیان ارسینک البم 30 کاخوراک دیا ہے، ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کادعوی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے کوروناہونے کاخطرہ کم ہوجاتاہے۔
بہار کے ضلع گیا میں مگدھ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن گزشتہ دس دنوں سے مسلسل ارسینک البم 30 دوا کی خوراک تقسیم کررہاہے، یہ دعوی ہومیوپیتھک ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں کام آتی ہے۔
مگدھ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن شہر گیا اور اطرف میں باضابطہ کیمپ لگاکر دوا تقسیم کررہاہے۔
آج صبح شہر کے وشنوپتھ تھانہ حلقہ میں دواتقسیم کی گئی۔ ایسو سی ایشن کی طرف سے بتایاگیا کہ بھارت سرکار کے ایوش منترالیہ کہ ہدایت اور گائڈ لائن کے تحت ارسینک البم 30 کی خوراک دی گئی ہے۔
تین دنوں تک صبح وشام پانچ بوند کھانے کے لئے دیاجارہاہے۔ حالانکہ ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ اس دوا کااستعمال ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو دیکھا کرہی استعمال میں لائیں۔
ایسوسی ایشن کے میڈیا انچارج ڈاکٹر سنجے پرساد نے بتایاکہ آج عام لوگوں کے ساتھ پولیس جوانوں کے درمیان دوا کی خوراک تقسیم کی گئی ہے۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر ایس پرساد، ڈاکٹر پربھات کمار ، ڈاکٹر ایم کاکندوار کے علاوہ کئی ڈاکٹروں نے لوگوں کی صحت کی بھی جانچ کی ہے۔