ETV Bharat / state

ارریہ :معمولی تنازعہ میں ایک کی موت

لاک ڈاؤن میں جہاں ایک طرف جہاں ایک طرف لوگ دیگر مسائل سے جوجھ رہے ہیں وہیں دوسری جانب چھوٹی باتوں کو لے کرتنازعہ کے سبب لوگ ایک دوسرے کی جان لے رہے ہیں. تازہ معاملہ بہارکے ضلع ارریہ کا ہے ۔ جہاں بجلی ٹرانسفارمر سے تار کاٹنے کو لیکر گاؤں کے ہی دو فریقوں میں کہا سنی کے بعد جھگڑا ہوا، اسی درمیان ایک فریق نے دوسرے پر لاٹھی ڈنڈے اور فرسا سے حملہ کر دیا ہے۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی.

معمولی تنازعہ میں ایک کی موت
معمولی تنازعہ میں ایک کی موت
author img

By

Published : May 29, 2020, 5:10 PM IST

دراصل ضلع ارریہ کے پلاسی تھانہ کے پیچیلی گاؤں کے رہنے والے محمد عظیم الدین آٹا مل کی دوکان پر بجلی کا کنکشن ہے۔دکان سے کچھ فاصلے پر شوکت کے مکان کے نزدیک بجلی ٹرانسفارمرز نصب ہے ۔جہاں سے پورے گاؤں میں بجلی سپلائی ہوتی ہے. عظیم الدین کے دکان کی بجلی کا کنکشن بھی اسی ٹرانسفارمر سے جڑا ہے. مگر شوکت نامی شخص بار بار من مانی طریقہ سے بجلی کا تار لوگوں کا کھول دیتا ہے جسے لیکر آئے دن محلہ والوں سے جھگڑا بھی ہوتا ہے.

معمولی تنازعہ میں ایک کی موت

عظیم الدین نے پیچیلی تھانہ میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ 27 مئی کی صبح سات بجے جب وہ دوکان جا رہے تھے تو اسی درمیان محمد شکیل ٹرانسفارمر پر چڑھ کر تار کاٹ کر ہٹا رہا تھا، تار ہٹانے کی مخالفت کی گئی تو شوکت، شکیل ،ببلو اور محمد رشید ناشاستہ الفاط کا استعمال کر نے کے جھگڑا کرنے لگے ۔

عظیم الدین نے مزید کہا کہ اسی درمیان ان کے بڑے بھائی 70 سالہ حکیم الدین جب جھگڑاختم کرا نے آئے تو ان لوگوں نے ان کے ساتھ بھی مار پیٹ کی اور ان پر لاٹھی ڈنڈا اور فرسا سے حملہ کر دیا، زخمی حالات میں انہیں ارریہ صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پورنیہ ہسپتال ریفر کر دیا ، پھر وہاں سے بہتر علاج کے لئے سلی گو ڑی جا رہے تھے کہ راستے میں ہی حکیم الدین کی موت ہو گئی.

مارپیٹ کرنے والوں میں محمد رئیس، محمد راحل، اکرام، سرفراز عالم، محسن، جمشید، محمد عالم، محمد حبیب وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ج ۔ اس واقعہ کے بعد سے ملزمین فرار ہے.

ادھر پلاسی ایس ایچ او نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد حراست میں لیا جائے گا جس کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے ۔ گاؤں والے لاش کو رکھ کر مطالبہ کر رہے ہیں کہ جب تک فرار ملزم پولس کی گرفت میں نہیں آتا تب تک دفن نہیں کیا جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.