ETV Bharat / state

ارریہ ضلع انتظامیہ نے بغیر ماسک اور بلاوجہ گھومنے والوں پر کارروائی کی - ارریہ میں بلاوجہ گھومنے پر کارروائی

ارریہ کے ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے پولس اہلکار کے ہمراہ بلا ضرورت موٹرسائیکل سے گھومنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے پچاس پچاس روپے کا چلان کاٹا۔

ارریہ ضلع انتظامیہ نے بغیر ماسک اور بلاوجہ گھومنے والوں پر کارروائی کی

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 6:42 PM IST

بہار حکومت نے عالمی وبائی مرض کورونا معاملات میں کچھ کمی آنے کے بعد پورے بہار سمیت ارریہ ضلع میں آٹھ جون سے لاک ڈاؤن تو کھول دیا گیا ہے۔جہاں حکومت نے عوام کو کچھ رعایت دی ہے، وہیں کورونا گائیڈلائن پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں ارریہ میں آج پولیس نے بہار حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما و اصول کی روشنی اور ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی ہدایت پر شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ساتھ ہی غیر ضروری طور پر سڑکوں پر چلنے اور باہر گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چلان بھی کاٹاْ

شہری علاقوں میں سب ڈویژنل آفیسر سمیت ضلع کے تمام بلاکس کے متعلقہ سبھی سرکل افسران اور تھانہ صدور نے سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔شہر کے اے ڈی بی چوک ،کالی مندی ،زیرو مائل ،بیر گاچھی ، چاندنی چوک، اسلام نگر، گیاری ،بلواہا بازار ،رجوکھر بازار، برما سیل کے پاس ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر اور ڈی ایس پی پشکر کمار نے پولس اہلکار کے ہمراہ بلا ضرورت موٹرسائیکل سے گھومنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے پچاس پچاس روپے کا چلان کاٹا.

اس موقع پر ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے کہا کہ کورونا وبا ابھی مکمل طریقے سے ختم نہیں ہوا ہے، لوگوں کے کام کاج پر اس کا زیادہ اثر نہ ہو اس لئے لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہیں مگر کچھ لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بلا ضرورت و بنا ماسک کے سڑکوں پر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،اس لیے ایسے لوگوں پر آج کارروائی کی گئی ہے۔ کچھ لوگوں کو سخت تنبیہ کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس وقت کورونا وبا سے لڑنے کی ذمہ داری ہر شخص کی ہے، اس میں عوام کو ضلع انتظامیہ کا معاون بننا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.