ETV Bharat / state

ارریہ: قابض دکانداروں کے خلاف پولیس کی کاروائی - Police action against occuping shopkeepers

ارریہ شہر میں زیادہ آمدو رفت کی وجہ سے یہاں آئے دن جام کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔ اس ٹریفک کی اہم وجہ مارکیٹ میں غیر قانونی طریقے سے دکانداروں کا قابض ہونا ہے. جسے لے کر آئے دن عوام اور دکانداروں کے درمیان بحث و مباحثہ ہوتا ہے. جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کئی دکانوں کو خالی کرایا۔

قابض دوکانداروں کے خلاف پولیس کی کاروائی

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:05 PM IST

ارریہ شہرکے مختلف چوک چوراہوں ومارکیٹ میں ہونے والی بھیڑ جوان دنوں ضلع انتظامیہ کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔ شہر کے چاندنی چوک ،اے ڈی بی چوک ،کالی مندی ،زیرو مائل ،بیر گاچھی، اسلام نگر، آزاد نگر وغیرہ مارکیٹ شہر کے اہم مارکیٹ میں شمار ہوتا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔

قابض دوکانداروں کے خلاف پولیس کی کاروائی

زیادہ آمدو رفت کی وجہ سے یہاں آئے دن جام کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔ اس ٹریفک کی اہم وجہ مارکیٹ میں غیر قانونی طریقے سے دکانداروں کا قابض ہونا ہے. جسے لے کر آئے دن عوام اور دکانداروں کے درمیان بحث و مباحثہ ہوتا ہے.

اسی ضمن میں آج پولیس انتظامیہ نے شہر کے سبزی منڈی میں غیر قانونی طریقے سے قابض دکانداروں کو خالی کرایا، انتظامیہ نے پہلے ہی مائیک کے ذریعہ اعلان اورنوٹس جاری کرکے قابض دکانداروں کو مقررہ وقت پر خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر کئی دکانداروں نے عمل آوری بھی کی۔ تاہم زیادہ تر دکانداروں نے سڑک پر سے اپنے دکانوں کو نہیں ہٹایا ۔

جس کے بعد آج ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر و ایس ڈی پی او پشکر کمار کی قیادت میں درجنوں دکاندار وں سے مقبوضہ زمین کو خالی کرایا، ایس ڈی او نے اپنے سامنے کئی دکانوں کو توڑنے کی ہدایت بھی دی ۔

وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے اس کاروائی کو مناسب بتایا اور کہا کہ یہ کارروائی بہت پہلے ہی ہونی چاہیے تھی۔

اس موقع پر ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے کہا کہ انہوںنے نے پہلے سے قبضہ کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کر دکان ہٹانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد متعدد دکانداروں نے اس ہدایت پر عمل آوری کی ۔ جبکہ کئی سارے دکاندار ایسے بھی تھے جنہوں نے اس ہدایت نامہ کو نظر انداز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں نے ہدایت نامے پر عمل آوری نہیں کی تھی ایسے دکانداروں کے خلاف اب کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کورونا کے لحاظ سے بھی بھیڑ زیادہ جمع ہوتی تھی جس کو لے کر یہ کارروائی ہوئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.