ETV Bharat / state

سبھاش چندر بوس کا ارریہ سے تعلق - ارریہ ای ٹی وی بھارت خبر

ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے مجاہدین میں اہم نام نیتا جی سبھاش چندر بوس کا آتا ہے جنہوں نے انگریزوں سے لڑنے کے لئے ایک نعرہ دیا " تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دوں گا". جس کے باعث ملک میں ایک انقلاب رونما ہو گیا تھا۔

سبھاش چندر بوس جینتی کا انعقاد
سبھاش چندر بوس جینتی کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:49 PM IST

نیتا جی سبھاش چندر بوس نے زندگی بھر ہندوستان کو انگریزی طاقتوں سے چھٹکارا دلانے کی تدبیریں کرتے رہے، آج جو ہم آزاد ہیں ان میں نیتا جی کا اہم رول رہا ہے۔ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا. مذکورہ باتیں آج سبھاش چندر بوس جینتی کے موقع پر نگر پریشد کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہی.

سبھاش چندر بوس جینتی کا انعقاد

نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے نے کہا کہ نگر پریشد ہر سال سبھاش چندر بوس کی جینتی تزک و احتشام کے ساتھ مناتا ہے تاکہ ہماری نسل اپنے مجاہدین کو یاد رکھ سکے- ساتھ ہی ان کے اندر اپنے ملک کے تئیں محبت و اخوت کا جذبہ کارفرما رہے-

سبھاش چندر بوس چاہتے تھے ملک میں تمام مذاہب و ملت کے لوگ ایک ساتھ پیار و محبت سے رہیں ۔تاکہ دشمن طاقتوں کا ہم متحد ہو کر مقابلہ کریں، آج بھی ہم انہیں کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں، یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار ہے، یہاں کی جمہوریت پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے.

صحافی ہارون رشید غافل نے کہا کہ سبھاش چندر بوس جی کا ارریہ سے بھی تعلق رہا ہے، وہ یہاں آ چکے ہیں اور مختلف مواقع پر یہاں کے لوگوں کو خط و کتابت کے ذریعہ بھی رہنمائی کی ہے۔

آج ارریہ میں کئی جگہ ایسی ہیں جو نیتا جی کے نام سے موسوم ہے، سبھاش اسٹیڈیم، سبھاش مارکیٹ، سبھاش چوک وغیرہ. وہیں دوسری جانب لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر ببن سنگھ نے بھی اپنی رہائش گاہ پر درجنوں کارکنان کے ساتھ سبھاش چندر بوس کی جینتی منائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کا. ببن سنگھ نے کہا کہ آج کے وقت میں ہمیں سبھاش چندر بوس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.