تعلیم کو لے کر سیمانچل کا ارریہ ضلع شروع سے پسماندہ ہے، یہاں سرکاری صرف دو کالج ہے وہ بھی یہاں تعلیم ندارد ہے، اس بار کے انتخاب میں ایسے طلباء جو پہلی بار ووٹنگ کا استعمال کر رہے ہیں ان کے اندر ایک الگ طرح کا جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے. آج ہم ارریہ کالج کے احاطے میں یہاں کے مقامی طلباء سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ وہ پہلی بار ووٹنگ کا استعمال کیا سوچ کر کریں گے اور تعلیمی مسائل ان کے نزدیک کتنی اہمیت ہے۔
گفتگو کے دوران طلباء نے بتایا کہ جو امیدوار ان کے تعلیمی مسائل کے تئیں سنجیدہ ہوگا اور یہاں نئے تعلیمی اداروں کو لانے کی بات کرے گا وہ لوگ اسے ہی ووٹ کریں گے، اور کیا کچھ کہا طلباء نے، دیکھئے ارریہ کالج کے طلباء کے ساتھ خصوصی گفتگو میں۔