بہار کے ضلع ارریہ میں یہ انگریزی شراب کی بوتلیں گزشتہ دس دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے ضبط کیے گئے تھے اور اسے تھانہ کے گودام میں رکھا گیا تھا لیکن سال کے اختتام پر جمع شدہ شراب کو ضائع کر دیا گیا۔
![شراب کی بوتلوں کو پھوڑ کر دفن کیا گیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/br-ara-01-shrab-avb-7204693_01012020130457_0101f_1577864097_796.jpg)
ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ کی نگرانی میں یہ تمام شراب کی بوتلوں کو ضائع کردیا گیا، اس موقع پر نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن، مہیلا تھانہ کی ایس ایچ او ریتا سنگھ، سی او پنکج کمار، ایکسائز افسر امرتیش کما ، سماجی کارکن و سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق، وارڈ کاؤنسلر اکیلا دوبے، امود کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے۔
ٹاؤن ڈی ایس پی، کے ڈی سنگھ نے کہا کہ' ریاستی حکومت شراب کی خرید و فروخت کے معاملے میں کافی سخت ہے، ضلع میں بڑی تعداد میں شراب داخل کرنے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں مگر محکمہ ایکسائز اور نگر تھانہ پولس کی مستعدی سے یہ شراب پکڑی جاتی ہیں'۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر تلاشی مہم کے دوران بھی شراب بڑی مقدار میں ضبط کی گئی ہیں، ہم لوگوں کا ہدف ہے کہ ضلع میں کسی طرح سے شراب داخل ہونے نہ پائے، جبکہ پڑوسی ممالک بنگال اور نیپال کے راستے شراب ایک جگہ سے دوسری جگہوں پر منتقل ہوتے رہتے ہیں'۔