ETV Bharat / state

گیا کے تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاسوں کی تعمیر کو ملی منظوری

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 1:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اسکولوں کو اسمارٹ کلاسز کی تعمیر کے لئے پچاس فیصد رقم دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ڈی ایم کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ضلع کے ایک سو تین مڈل اسکولوں میں بینچ اور ڈیسک کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گیا کے تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاسوں کی تعمیر کو ملی منظوری
گیا کے تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاسوں کی تعمیر کو ملی منظوری

گیا کلکٹریٹ میں خصوصی مرکزی امدادی اسکیم "ایس سی اے" کے تحت منصوبوں کے کاموں کاجائزہ لیاگیا۔ ضلع افسر ابھیشیک سنگھ کی صدارت میں منعقد جائزہ اجلاس میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں ، انجینئروں کوطئے ہدف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

میٹنگ میں بنیادی طور پر سنٹرل اسسٹنس اسکیم "ایس سی اے" کے تحت اسکولوں میں اسمارٹ کلاس کی تعمیر ، اسکول میں بینچز اور ڈیسک کی فراہمی ، کستوربا گاندھی اسکول میں کمپیوٹر کی فراہمی ، کمیونٹی بلڈنگ کی تعمیر ، ایس ایس بی کیمپ میں بھرتی مرکز کی تعمیر ، اسکولوں میں لائبریری کی تعمیر ، پرائمری ہیلتھ سنٹر کی تعمیر ، شمسی توانائی منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے لائٹ لگانا ، پربھاوتی اسپتال کی تزئین کاری ، اوپن جم کی تعمیر ، بچوں کے پارک شامل وغیرہ پر بات چیت کی گئی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ انڈور اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوچکا ہے۔اسمارٹ کلاس کے تحت اسکول میں 2 کمرے تعمیر کئے جانے ہیں، جس کے تحت 50 فیصد رقم دینے کی ہدایت دی گئی اور ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔

ضلع گیا کے 103 مڈل اسکولوں میں بینچ اور ڈیسک کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈومریا بلاک ہیڈ کوارٹر میں کمیونٹی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ ڈی ایم گیا کو بتایا گیا کہ 21 مستفد افراد کو ماہی گیری کا فائدہ دیا گیا ہے۔ ضلع میں 19 اسکولوں میں 11 لائبریری کے کام مکمل ہوچکے ہیں۔20 اسکولوں میں کتاب کی خریداری ہوچکی ہے۔ شمسی لائٹس کی تنصیب کا کا ٹنکوپا اور آمس بلاک میں کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ضلع میں اوپن جم اور بچوں کے پارک پربھی ڈی ایم نے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیاہے ۔ اسسٹنٹ پلاننگ آفیسر ایم عرفان نے سبھی انجنیئروں کو ہدایت دی ہے کہ وقت پر سبھی کام مکمل کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.