بینک صارف اب پوسٹ آفس سے رقم نکال سکتا ہے - گیا میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ
گیا میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پوسٹ آفس اور انکی سبھی شاخوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی بینک کے کسٹمر ان کے یہاں سے دس ہزارتک کی رقم نکال سکیں، اسکی سہولت کی جائے۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ کی صدارت میں ایل ڈی ایم اور ڈاک سپریٹنڈنٹ کی میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایم نے بینک شاخوں میں امڑ رہی بھیڑ کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے کے لیے ضروری احکامات صادر کئے ہیں۔
میٹنگ میں بتایا گیا 'ضؒع کے گیارہ بلاکس جس میں بیلاگنج ، گیاصدر، بودھ گیا، خضرسرائے، مانپور، ٹنکپا، فتح پور، شیرگھاٹی، امام گنج، گروا اور وزیرگنج میں پوسٹ آفس کے قریب دوسو برانچ ہیں، ان سبھی میں گرامین ڈاک سیوک بھی ہیں، ان سبھی برانچ پوسٹ آفس میں کسی بھی بینک کھاتہ کسٹمر زیادہ سے زیادہ دس ہزارروپئے رقم نکال سکتے ہیں۔
میٹنگ میں کہا گیا 'بزرگ اور معذور افراد کے لئے (جو پوسٹ آفس نہیں جاسکتے) گرامین ڈاک سیوک انکے گھر جا کر انھیں بائیو میٹرک مشینوں (پوکس مشینیں) اور موبائلس کے ذریعے اپڈیٹ کرکے رقم فراہم کرائیں'۔
انہوں نے کہا 'اگر پوسٹ آفس میں اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لئے بھیڑ ہورہی ہے تو اس صورت میں قریبی سرکاری اسکولوں میں کیمپ لگا کر ٹوکن نظام کے مطابق رقم نکالی جائے گی'۔
سرکاری اسکول میں پانی اور بیت الخلاء کے انتظامات ہوں گے، اس کے ساتھ ہی معاشرتی دوری کے قواعد کو اساتذہ اور چوکیدار کے ذریعے کرائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفس سے کہا 'جلد تمام گرامین ڈاک سیوک کے موبائل نمبر مہیا کریں تاکہ کنٹرول روم کے ذریعہ روزانہ متعلقہ گرامین ڈاک سیوکوں سے رائے لی جا سکے'۔
انہوں نے ہدایت دی 'پہلے سے ہی منصوبہ تیار کریں کہ کون سی پنچایت کے برانچ آفس میں کس دن خدمات انجام دیں گے۔ اس کے علوہ بلاک سطح پر فلیکس لگا کر عام شہریوں کو معلومات فراہم کریں'۔