ETV Bharat / state

کیمور: انجان شہید بابا کا عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

اترپردیش اور بہار کی سرحد پر موجود کرمنا شامی انجان شہید بابا کے عرس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:46 PM IST

انجان شہید بابا کا عرس
انجان شہید بابا کا عرس

ریاست بہار کے درگاوتی بلاک کے سریاں موضع جو اتر پردیش اور بہار کی سرحد کرمناشا کے پاس واقع ہے، وہاں انجان شہید بابا کا سالانہ عرس کافی جوش وخروش و عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر کثیر تعداد میں دونوں ریاست کے لوگوں نے حصہ لیا۔ پوری رات قوالیوں سے شرابور رہی۔

اس سے قبل صبح صادق حسب روایات قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ بعد قرآن خوانی فاتحہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دیر شام مزار مبارک پر پہلے چادر پوشی کی گٸی۔

اس کے بعد مین گیٹ عام لوگوں کی زیارت کے لیے کھولا گیا۔ گیٹ کھلنے کے ساتھ صبح صادق تک زیارت کرنے کا سلسلہ عقیدمندوں کے ذریعہ لگا رہا۔

ساتھ ہی ملک میں امن امان کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی دعا کی گٸی۔ بعد نماز عشا شاندار قوالی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں اتر پردیش کے اعظم گڑھ باشندہ قوال تنویر وارثی اور کانپور کے قوال محبوب تاج کے بیچ بہترین مقابلہ ہوا۔ اس موقع پر ساوٹھ پنچایت کے مکھیا مقصود میاں، مین الدین شاہ، حیدر آزاد، چھٹٹو میاں، شمشیر اور حسن علی سرتاج موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.