دربھنگہ: بہار کے ضلع دربھنگہ میں بیرول تھانہ علاقہ کے سپول بازار کے شیخ پورہ محلہ میں ہفتہ کو ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا جہاں شوہر کی دوسری شادی کے سے ناراض بیوی نے پیٹرول چھڑک کر پورے گھر کو آگ لگا دی جس میں خاندان کے چار افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
آتشزدگی کے اس واقعہ میں پہلی بیوی اور ساس موقع پر ہی زندہ جل گئیں جب کہ شوہر اور دوسری بیوی جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئے جن کو علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ بعد ازاں وہاں کے ڈاکٹر نے انہیں ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا جہاں دونوں کی علاج کے دوران ہی موت ہوگئی۔ واقعہ صبح تقریباً 5 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ Angered By Husband's Second Marriage Wife Sets House on Fire, Four Killed
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ رفیدہ خاتون، 35 سالہ بی بی پروین، 40 سالہ شوہر خورشید عالم اور خورشید کی 32 سالہ دوسری بیوی روشن شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ خورشید اور ان کی پہلی بیوی پروین کے درمیان دوسری شادی کے بعد سے اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور اسی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
اس واقعے کے حوالے سے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شیخ پورہ محلہ کے رہائشی خورشید عالم کی شادی تقریباً پندرہ سال قبل بی بی پروین سے ہوئی تھی۔ تاہم اولاد نہیں ہونے کی وجہ سے خورشید نے دو سال قبل پڑوس کے گاؤں کی روشنی خاتون سے دوسری شادی کی۔ پہلی بیوی بی بی پروین اپنے شوہر کی دوسری شادی سے خوش نہیں تھی۔ اس نے شوہر خورشید کو بھی خبردار کیا تھا کہ نتیجہ برا ہوگا۔ اس معاملے کو لے کر دونوں کے درمیان کئی بار جھگڑا بھی ہوا۔ بالآخر پروین نے پورے خاندان کو تباہ کرنے کے لیے یہ بڑا قدم اٹھایا۔
مزید پڑھیں:
دربھنگہ ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایس پی امت کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خورشید نے اپنی موت سے قبل ایک بیان دیا جس میں انہوں نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ کسی نے میری بیوی کو میرے خلاف اور میری دوسری شادی کے خلاف بھڑکایا تھا۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال اس معاملے کی جانچ کے لیے مظفر پور سے ایک فارنسک ٹیم بھی بلائی گئی۔ Angry wife sets house on fire four dead
خورشید عالم نے دو شادیاں کیں۔ اس کی ماں بھی اس کے ساتھ رہتی تھی۔ بیوی نے پٹرول چھڑک کر خود کو اور سب کو آگ لگا لی جس سے چاروں کی موت ہوگئی۔ مرنے سے پہلے خورشید نے پولیس کو ٹھوس بیان دیا ہے۔ بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوی کو کسی نے اکسایا ہے۔