الیکشن کمیشن کے ذریعہ بہار اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی بہار سمیت ارریہ ضلع میں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا، اب کوئی سیاسی پارٹی انتخابی ضابطہ پر عمل نہیں کرے گی ویسے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران پر انتخابی کمیشن کی جانب سے کاروائی کی جائے گی۔
اس ضمن میں تمام سیاسی پارٹیوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے گی۔
ارریہ ضلع میں تمام 6 اسمبلی نششتوں پر تیسرے مرحلے میں یعنی 7 نومبر کو ووٹنگ کئے جائے گی۔
مذکورہ باتیں ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معلومات فراہم کی۔
ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ ضلع کے نرپت گنج 46، رانی گنج 47، فاربس گنج 48، ارریہ 49، جوکی ھاٹ 50، سکٹی 51 اسمبلی حلقہ ہے جہاں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالیں جائیں گے۔
اس بار کورونا کے مد نظر پولنگ مراکز کی تعداد بڑھائی گئی ہے، 2732 پولنگ مراکز کی تعداد ہے۔
اس مرتبہ ضلع میں کل 18 لاکھ 93 ہزار 326 ووٹرس حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
ان ووٹرس میں 9 لاکھ 92 ہزار 391 مرد اور 900858 ووٹرس خواتین ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ پرچہ نامزدگی کا آغاز 13.10.2020 سے ہوگا جبکہ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 20.10.2020 ہے۔
کاغذات کی جانچ 21.10.2020 اور نام واپسی کی آخری تاریخ 23.10.2020 مقرر ہے. حفاظتی نقطہ نظر سے تمام پولنگ مراکز پر ہیلپ ڈیسک، سینٹائزریشن، ماسک اور پولنگ پر موجود لوگوں کے لئے ہینڈ گلبس کا نظم رہے گا۔
اسی طرح افسران کے لئے تھرمل اسکریننگ، پی پی ای کٹ اور فیس سیلڈ مہیا کرایا جائے گا۔ سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح عمل ہو اس کے لئے تین قطار لگائیں جائیں گے۔