ETV Bharat / state

'بی جے پی کے خلاف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا' - چراغ پاسوان

راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ سیاست میں متحرک نظر آ رہے ہیں۔ ان کے حالیہ بیان سے بہار کی سیاست ایک بار پھر گرم ہوگئی ہے۔

آر جے ڈی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر قاری محمد صہیب

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 3:20 PM IST

دہلی سے پٹنہ لوٹنے کے درمیان اتر پردیش میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'چراغ پاسوان ابھی نوجوان ہیں، ان میں سیاسی بصیرت اور مستقبل کے کئی عزائم ہیں۔ تیجسوی یادو بھی چراغ پاسوان کے ہم عمر ہیں، اگر دونوں ایک ساتھ آ جائیں تو فرقہ پرست طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آر جے ڈی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر قاری محمد صہیب

لالو پرساد یادو کے اس بیان پر آر جے ڈی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر قاری محمد صہیب نے کہا کہ صرف چراغ پاسوان ہی نہیں بلکہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج بہار حکومت ہر محاذ پر ناکام اور فیل ثابت ہو رہی ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، غریبی، جرائم اور لوٹ مار میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جس پارٹی کے ساتھ نتیش کمار ہیں وہ فرقہ پرست پارٹی ہے، آپسی بھائی چارہ اور محبت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔ اس لیے آج بھی تمام پارٹیاں متحد ہو جائیں تو فرقہ پرست پارٹیوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔

قاری صہیب نے مزید کہا کہ 'لالو جی اب پہلے سے بہتر اور تیزی کے ساتھ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ بہار کے عوام لالو جی کے لیے دعا کر رہی تھی ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.