ETV Bharat / state

گیا:عظیم اتحاد میں سب ٹھیک: کانگریس - Meeting held under the leadership of Akhilesh Singh

کانگریس کے سنیئر رہنماء اکھلیش سنگھ نے منگل کو گیا میں واقع راجندر آشرم میں پارٹی کارکنان ورہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا، اس دوران انہوں نے رہنماؤں سے کئی اہم موضوع پر بھی گفتگو کی۔

گیا:عظیم اتحاد میں سب ٹھیک: کانگریس
گیا:عظیم اتحاد میں سب ٹھیک: کانگریس
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 9:42 PM IST

ریاست بہار میں کانگریس کے سنیئر رہنماء اکھلیش سنگھ نے منگل کو گیا میں واقع راجندر آشرم میں پارٹی کارکنان ورہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا، اس دوران انہوں نے رہنماؤں سے کئی اہم موضوع پر بھی گفتگو کی۔

اکھلیش سنگھ نے سرکٹ ہاوس میں ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں عظیم اتحاد پوری مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑیگا، اس بار بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت طے ہے۔ نتیش کمار اور ان کی حکومت کے خلاف ہر طرف ناراضگی ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس گزشتہ انتخاب سے زیادہ سیٹوں پر اس مرتبہ انتخاب لڑنے کا ارادہ ہے حالانکہ ان سے پوچھے جانے پر سیٹوں کی تعداد نہیں بتائی لیکن یہ ضرور کہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار ساتھ تھے ، اس لئے کانگریس کو کم سیٹیں ملی تھیں لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہے ۔

ویڈیو

اکھلیش سنگھ نے اس دوران رام بلاس پاسوان کو عظیم اتحاد میں آنے کی بھی دعوت دی اور کہاکہ رام بلاس پاسوان کی زمینی پکڑ ہے ، ایسے میں اگر وہ آتے ہیں تو اتحاد کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی اور پہلے بھی وہ ساتھ رہ چکے ہیں ۔

انہوں نے عظیم اتحاد میں درار پڑنے کے سوال پر کہاکہ 'ایسا کچھ نہیں ہے ، محض یہ ایک افواہ ہوسکتی ہے، انہوں نے گیا دورے پر کہاکہ ڈیڑھ ماہ قبل پٹنہ کے صداقت آشرم میں کانگریس الیکشن کمیٹی کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں گیا کاجائزہ لینے کی ذمہ داری انہیں دی گئی تھی، کورونا وبا کی وجہ سے وہ نہیں آسکے لیکن آج آکر جائزہ لیا ہے ۔کانگریس کی حالت یہاں بہتر ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.