ETV Bharat / state

کیمور میں شراب اسمگلر گرفتار - شراب تسکر پولیس کی نظروں سے اوجھل

لاک ڈاٶن کے دوران بہار میں چوری چھپے شراب اسمگلنگ کا دھندہ عروج پرہے ، پے درپے پولیس ان اسمگلروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا کام کررہی ہے۔

کیمور میں شراب تسکر گرفتار
کیمور میں شراب تسکر گرفتار
author img

By

Published : May 10, 2020, 1:45 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 3:37 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاٶن کے دوران شراب اسمگلنگ کامعاملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ وہیں درگاٶتی پولیس نے درگاٶتی سے کھجورا جا رہے شراب اسمگلروں کو انٹری مافیا کے ساتھ گرفتار کیا۔

یہ واقعہ این ایچ 2 شاہراہ کا ہے، جہاں غیر قانونی شراب کی ایک بڑی کھیپ انٹری مافیا کی مدد سے لائی جا رہی تھی۔اس دوران خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ درگاوتی نے 12 اسمگلروں کو موقع پرگرفتار کیا۔

ساتھ ہی ان کے پاس سے دو بائک اور دس کارٹن غیر قانونی انگریزی شراب برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہ لوگ موٹرسائیکل پر درگاوتی سے کھجورہ جارہے ہیں۔

اسی تسلسل میں پولیس پہلے ہی گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کی گرفتار شراب تسکروں پر پہلے ہی سے ضلع کے مختلف تھانوں میں مختلف مجرموں کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 3:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.