ETV Bharat / state

مجلس سیمانچل کے انصاف کے لیے لڑے گی: اویسی

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 8:06 AM IST

Updated : Mar 3, 2021, 10:02 AM IST

اسدالدین اویسی نے کہا کہ اگر نتیش حکومت سیمانچل کے ساتھ انصاف نہیں کرتی ہے تو وہ احتجاج کریں گے۔

AIMIM will fight for justice to Seemanchal region Owaisi
'مجلس سیمانچل کے انصاف کے لیے لڑیں گی'

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمن کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بہار کے سیمانچل کی ترقی کے لیے لڑائی لڑنے کا عہد کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اگر نتیش کمار حکومت خطے کے لوگوں کو انصاف دینے میں ناکام رہتی ہے تو وہ چکا جام کرنے سمیت مختلف تحریک شروع کریں گے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے گجرات میں پارٹی کا کھاتہ کھولنے کی طرف اشارہ کیا جہاں پارٹی کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن میں سات سیٹیں ملی ہیں اور اس کامیابی کے لیے ریاستی یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اویسی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مجلس تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم تمام شہریوں کے حقوق فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، چاہیے وہ کسی بھی مذہب و برادری سے تعلق رکھتے ہو۔

سیمانچل پر انہوں نے کہا کہ یہ خطہ باڑ اور خواتین کے لیے کالج کی کمی جیسی پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے، ان کی پارٹی ان تمام مسائل کے لیے لڑرہی ہے، گزشتہ برس بہار اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم نے پانچ سیٹیں سیمانچل سے ہی جیتی تھی۔

اس برس جنوری میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی نتیش کمار سے ملاقات کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہ سیمانچل کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلی سے ملاقات کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار حکومت سیمانچل کے ساتھ انصاف نہیں کرتی ہے تو پورے سیمانچل میں چکا جام کیا جائے گا، اور نیشنل ہائی وے کو بند رکھا جائے گا، یہ مجلس اتحاد المسلیمن کی وہاں پر طاقت ہے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ پارٹی کے اراکین اسملبلی سیمانچل کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، جنہیں پہلے موقع ملا تھا، انہوں نے خطے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.