ریاست بہار کے ضلع کیمور میں انتخابی ریلی کے دوران اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس، آر جے ڈی اور عام آدمی پارٹی پر جم کر برسے اور پڑوسی ملک پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
رام گڑھ کے ہائی اسکول کے میدان میں کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کی ذات پات اور ایک فرقہ کو پناہ دینے والی کانگریس پارٹی کی حکومت میں جراٸم میں اضافہ ہو گیا تھا۔ کانگریس نکسلزم سے لیکر دہشت گردی جیسے جرائم کو بڑھاوا دیتی تھی، پناہ دیتی تھی۔ آر جے ڈی اس کے ساتھ تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے رام گڑھ سے بی جے پی کے امیدوار اشوک کمار کے حق میں ووٹ مانگنے کی التجا کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بہار اور اترپردیش کو الگ نہیں کرسکتا، اگر دونوں ریاستیں مضبوط ہوجاتی ہیں تو پورا بھارت مضبوط ہوگا۔ نتیش کمار کی قیادت میں بہار فروغ پائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان کو اس کے ہی گھر میں مارا ہے اور ماریں گے۔
پہلی حکومتیں علاقے کو زبان کے نام پر تقسیم کرتی تھیں، اب حکومتیں ملک کے 135 کروڑ عوام کے لیے بلا تفریق کام کر رہی ہیں۔ جہاں ہم ترقی کی بات کرتے ہیں، ہر شخص ترقی کی بات کرتا تھا۔ لیکن 15 اور 6 برسوں سے قبل جرائم کی بات ہوتی تھی۔ اس وقت لوگ ملک کے وسائل پر خاص برادری کے حق کے بارے میں بات کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سنبت پاترا کا سوال، بہار میں نتیش بنام کون؟
گذشتہ سات مہینوں سے پوری دنیا کورونا جیسی عالمی وبا سے جدوجہد کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 135 کروڑ عوام کو بچانے کے لیے کام کیا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اترپردیش کے عہدیداروں کو حکم دیا تھا کہ بہار کے مہاجروں کو کوئی پریشانی نہ ہو، لہذا ان کے لیے پانی اور صاف کھانے کے انتظامات کیے گئے۔ ان کو بہار کی سرحد تک پہنچایا گیا۔ کیونکہ مہاجر ہمارے مہمان تھے۔ یوپی کے وزیر اعلی نے وندے ماترم کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔