ETV Bharat / state

Bhilwara Acid Attack بھیلواڑہ میں خاتون پر تیزاب حملہ - بھیلواڑہ تیزاب حملہ

بھیلواڑہ ضلع کے مانڈل تھانہ علاقہ میں نقاب پوش بدمعاش نے ایک خاتون پر ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ Acid Attack on woman in Bhilwara

بھیلواڑہ میں خاتون پر تیزاب حملہ
بھیلواڑہ میں خاتون پر تیزاب حملہ
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 10:59 AM IST

بھیلواڑہ: راجستھان میں بھیلواڑہ ضلع کے مانڈل تھانہ علاقہ میں گھوڈاس گاؤں میں نقاب پوش بدمعاش نے ایک خاتون پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ تھانے کے اے ایس آئی شنکر لال نے بتایاکہ حملہ میں سنگین طور زخمی گھوڈاس گاؤں کی رہنے والی جڑاؤ دیوی گرجر (46) کو منگل کو سنگین حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہگھوڈاس گاؤں کی یہ متاثرہ خاتون گاؤں سے دور بھینس لے کر گئی تھی۔ Woman Face Scorched In Bhilwara Acid Attack

جہاں نقاب پوش نے خاتون پر پہلے تیز ہتھیار سے حملہ کیا، اس کے بعد چہرے پر تیزاب پھینکا، جس سے خاتون کا چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا۔ اس واقعہ کے بعد سے گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے۔ خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اطلاع پر اے ایس آئی شنکر لال، اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے خاتون کا بیان درج کیا۔ پولیس اب خاتون کے بیان کی بنیاد پر تفتیش کرکے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Acid Attack at Bashir Hat بشیرہاٹ میں دوخواتین پرتیزاب حملہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.