ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع نوگا چھیا علاقے میں ایک اندوہناک سڑک حادثے میں کم از کم 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ضلع کے نوچھیا علاقے میں ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم نو مزدوروں کے ہلاک ہونے کے ساتھ کئی زخمی بھی ہیں۔
جس ٹرک میں مزدور سفر کر رہے تھے، وہ ٹکر لگنے کے بعد سڑک سے گر گیا۔
راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔