پورنیہ یونیورسٹی کے تحت دیگر کالجز میں نئے سیشن میں داخلہ ریزلٹ جاری ہونے کے بعد ناراض طلباء نے ارریہ کالج میں آگ زنی کر زبردست مظاہرہ کیا اور پورنیا یونیورسٹی وائس چانسلر، واپس جاؤ 'کا نعرہ لگایا۔
مظاہرہ کے سبب کالج میں یومیہ کارروائی متاثر رہی ، دیگر کام کے لئے دور دراز سے آئے طلباء کے سرپرست کو پریشانی جھیلنی پڑی، طلباء نے مین گیٹ پر ہی مسلسل نعرہ بازی اور آگ زنی کرتے رہے۔
مظاہرے کی قیادت اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کے رکن دلیپ کمار منڈل نے کی۔
دلیپ کمار منڈل نے کہا کہ گزشتہ دنوں پورنیا یونیورسٹی میں داخلہ نتائج جاری ہوئے جس میں زیادہ نمبر لانے والے طلبہ کا کسی کالج میں سلیکشن نہیں ہوا، جبکہ کم نمبر والے طلبہ کا کسی نہ کسی کالج میں داخلہ ہوگیا۔
نتائج آنے کے بعد داخلہ میں بدعنوانی برتی گئی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے میرٹ لسٹ بنانے میں بھی ریزرویشن شامل نہیں کیا گیا، اور ارریہ کے جن طلباء کا سلیکشن ہوا ہے اسے دور دراز کے کالج دیے گئے ہیں، جس سے طلباء کالج چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
یونین طلبہ نے کہا کہ پورنیا یونیورسٹی جاری نتائج میں فوری طور پر صحیح کرے اور جن بچوں کا سلیکشن دور کے کالج میں کیا گیا ہے اسے پاس کا کالج دیا جائے. مشتعل طلباء نے کالج کے کام کاج کو پوری طرح بند رکھا اور اعلان کیا کہ نتائج میں سدھار نہیں کیا گیا تو ہم طلباء پورنیا یونیورسٹی احاطہ میں جاکر اپنے حق کے لئے مظاہرہ کریں گے۔