ETV Bharat / state

Madrassa Education Board عبدالسلام انصاری بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کارگزار چیئرمین نامزد - بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کارگزار چیئرمین نامزد

عبدالسلام انصاری ایک اچھے اڈمنیشٹریٹر اور اردو کے بے لوث خادم ہونے کے ساتھ ہی وہ قوم پرست افسر ہیں اس لئے ریاست کے مسلمانوں میں ان کے چیئرمین بننے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی قیادت پر انہیں پورا اعتماد ہے۔

Etv Bharatbihar madrassa eduction board
Etv Bharatbihar madrassa eduction board
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 10:52 AM IST

پٹنہ: لمبے انتظار کے بعد مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر کارگزار چیئرمین کی نامزدگی ہوئی ہے۔ عبدالسلام انصاری کو وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر کے حکم سے جوائنٹ سیکریٹری کے مکتوب نمبر 182 بمطابق 22 فروری 2023 کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار کے علاوہ چیئرمین بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا مالی و غیر مالی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Abdus Salam Ansari
Abdus Salam Ansari

محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائرکٹر(سکنڈری ایجوکیشن) عبدالسلام انصاری کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ آج محکمہ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عبدالسلام انصاری، ڈپٹی ڈائرکٹر (سکنڈری ایجوکیشن)، محکمہ تعلیم، بہار، پٹنہ کو اپنے کاموں کے علاوہ چیئرمین، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ کے کاموں کے نپٹارے کے لئے مالی کاموں سمیت اختیار دیا جاتا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ کے عہدہ پر مستقل تقرری ہونے یا دیگر آرڈر جاری ہونے کے بعد یہ نظم از خود ختم ہوجائے گی۔

Abdus Salam Ansari
Abdus Salam Ansari

واضح رہے کہ عبدالسلام انصاری نے اپنی سروس کا بڑا حصہ مظفر پور میں گزارا ہے۔ وہ مظفر پور میں ضلع پروگرام افسر کی حیثیت سے اچھی شناخت رکھتے تھے. مظفر پور کے جب ضلع تعلیمی افسر بنے تو تعلیم کے مختلف شعبوں میں ضلع کا نام روشن کیا، انہی کے کاوشوں سے مظفرپور ضلع ملک میں اول نمبر پر رہا. عبدالسلام انصاری دربھنگہ، بیتیا ، گوپال گنج ، سیوان اور پٹنہ ضلع میں بھی پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں، انہیں اڈمینیشٹریشن کا کافی تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں: مدرسہ بورڈ کی کارکردگی پر نتیش حکومت توجہ دے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

چیئرمین بنائے جانے پر عبدالسلام انصاری نے وزیر اعلی بہار، نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے زیرو ٹولرینس کے مقصد کے تحت وہ کام کریں گے۔ مدرسہ بورڈ کو ہر طرح کی سیاست و کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، تعلیم وتعلم کے ساتھ ملازمین کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ قریب چار ہزار مدارس و بیس لاکھ سے زائد طالب علموں کے مستقبل کو تابناک بنانے کی سمت میں بہتر کام کرنے کی کوشش ہوگی.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.