ETV Bharat / state

سُکھ۔ دُکھ کے ساتھی تھے عبدالغفور : لالو - مسٹر عبد الغفور کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا

چارہ کرپشن میں سزایافتہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو نے سابق وزیر اور سہرسہ ضلع کے مہیشی سے رکن اسمبلی عبد الغفور کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ہمیشہ سکھ۔دکھ میں ساتھ رہے ۔

سکھ۔دکھ کے ساتھی تھے عبدالغفور : لالو
سکھ۔دکھ کے ساتھی تھے عبدالغفور : لالو
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 7:28 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:42 AM IST

رانچی سے رکن اسمبلی بھولا یادو نے بھی مسٹر عبد الغفور کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ جب یہ افسوسناک خبر آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو دی گئی تو وہ انتہائی رنجیدہ ہوگئے اور کہاکہ عبد الغفور ہمارے سکھ دکھ کے ہمیشہ ساتھی رہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور اہل خانہ کو مصیبت کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے ۔

بہار کی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے مسٹر عبد الغفور کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ آرجے ڈی اور سماجی انصاف کے مضبوط ستون تھے ۔ وہ حساس سماجی ، سیاسی کارکن اور لیڈر تھے۔ ان کے انتقال سے پورا آرجے ڈی کنبہ غمزدہ ہے ۔ اللہ ان کی روح کوتسکین عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردو س میں جگہ عطا کرے ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.