ETV Bharat / state

ارریہ: لاک ڈاؤن کو سو فیصد یقینی بنائیں: ڈی ایم

author img

By

Published : May 8, 2021, 7:02 AM IST

ارریہ کے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے ضلع کے تمام اعلی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں انہوں نے پولیس انتظامیہ کے نظم و نسق کا جائزہ لیا۔

ارریہ: لاک ڈاؤن کو سو فیصد یقینی بنائیں: ڈی ایم
ارریہ: لاک ڈاؤن کو سو فیصد یقینی بنائیں: ڈی ایم

ارریہ: بہار میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر گزشتہ پانچ مئی 2021 سے پورے بہار میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عوام سے خود کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بھیڑ کا حصہ نہ بنیں، نہ کسی کو بننے دیں، جسمانی دوری بنا کر رکھیں، ساتھ ہی سینٹائزر و ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں۔اسی ضمن میں آج ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے ضلع کے تمام اعلی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں انہوں نے کورونا کے مدنظر پولس انتظامیہ کے نظم و نسق کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ کووڈ 19 کے بڑھتے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت ہر طرف سے پابند عہد ہے، ہمیں آئندہ 15 مئی 2021 تک لاک ڈاؤن کی سو فیصد تعمیل کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام میں ایک اچھا پیغام جائے اور لوگ اسے دیکھ کر بیدار ہوں۔ موقع سے موجود پولیس کپتان ہردے کانت نے ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر سے زیادہ دیہی علاقوں میں لاک ڈاؤن پر نظر رکھیں، چونکہ خبریں مل رہی ہیں کہ دیہی علاقوں میں لوگ اب بھی بیدار نہیں ہوئے ہیں، اور جگہ جگہ گروہ کی شکل میں بھیڑ لگا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد بھی دیہی علاقوں میں لوگ گیارہ بجے کے بعد بھی دکانیں کھول رہے ہیں ان پر سخت کارروائی کریں۔

اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر انیل کمار ٹھاکر، سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا، ڈی پی ایم ڈاکٹر ریحان اشرف کے علاوہ خفیہ انچارج، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.