ETV Bharat / state

کیمور: سڑک حادثہ میں ایک کی موت، دو دیگر زخمی - حادثہ میں تبریز خان کی موت ہو گٸ

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں ایک سڑک حادثے کے دوران ملازم کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے بنارس منتقل کر دیا گیا ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 2:04 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ ضلع کے چین پور کے بیور موضع کے رہائشی جو جھارکھنڈ میں آر ای او محکمہ میں ملازم تھے، سڑک حادثہ میں موت ہوگئی، وہیں دیگر دو لوگ بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں بنارس ریفر کر دیا گیا۔

جانکاری کے مطابق ضلع کے چین پور بلاک کے بیور موضع رہائشی تبریز خان اپنے دو لوگوں کے ساتھ ایک موٹر ساٸیکل پر سوار ہو کر درگاٶتی ککریت شاہراہ سے اتر پردیش کے غازی پور سے لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران اچانک کافی تیزی سے آ رہے اوور لوڈ ٹریکٹر نے ان کو اپنے چپیٹ میں لے لیا۔

اس حادثہ میں تبریز خان کی موت ہوگئی اور دو لوگ بری طرح زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عابد خان موضع بیور اور اسراٸیل خان کلیان پور کے رہاٸشی بتائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.