ETV Bharat / state

Police Custody Death گیا، پولیس حراست میں ایک مسلم شخص کی موت - ہمانشو سیٹی ایس پی گیا

بہار کے ضلع گیا میں پولیس حراست میں آج ایک شخص کی موت ہوگئی۔ متوفی کی اہلیہ نے پولیس پر تشدد کا الزام لگایا اور کہا کہ تشدد کی وجہ سے موت ہوئی ہے جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے بیمار تھا اور اسی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔

Police Custody Death گیا میں پولیس حراست میں ایک مسلم شخص کی موت

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 2:32 PM IST

گیا میں پولیس حراست میں ایک مسلم شخص کی موت

گیا: بہار کے گیا شہر کے سول لائن تھانہ علاقہ میں واقع نادرا گنج کے رہنے والے ایک شخص کی پولیس حراست میں موت ہو گئی۔ مرنے والے شخص کا نام محمد مسو تھا اور وہ نادرہ گنج کا رہنے والا تھا، وہ گزشتہ دس دنوں سے مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں پولیس کی حراست میں زیرعلاج تھا، پولیس کے مطابق وہ مرگی کے مرض میں مبتلا تھا اور اس کا برین ہیمرج کر گیا تھا جب کہ متوفی کی اہلیہ اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس کی موت پولیس کے تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق محمد مسو کی ضمانت کسی پرانے کیس میں ختم ہوگئی تھی کئی سالوں سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی ضمانت ٹوٹ گئی تھی۔ پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے تلاش کر رہی تھی اس کے گھر پر بھی کئی بار چھاپے مارے گئے۔ لیکن وہ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ اس دوران 22 مئی کو پولیس اسے کوتوالی تھانہ علاقہ کے آزاد پارک کے قریب سے گرفتار کر کے تھانہ لے گئی، گرفتاری کے بعد ملزم کو کووڈ ٹیسٹ کے لیے صدر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ اسی دوران اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد ملزم کو پولیس کی حراست میں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا تھا۔ لیکن بدھ کو 11 بجے علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ سول لائن تھانہ کے انچارج نے خود پنچ نامہ کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اس معاملے میں سٹی ایس پی ہمانشو نے بتایا کہ شراب کے معاملے میں ایک شخص پکڑا گیا تھا۔ پہلے سے اُسے مرگی کے دورے پڑتے تھے گرفتاری کے بعد اسے مرگی کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ گر گیا اور اس کا برین ہیمرج ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی موت کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی جب کہ ملزم کی اہلیہ نے بتایا کہ جب گرفتاری ہوئی تھی تو ہمیں تھانے سے فون آیا کہ آپ آکر اپنے شوہر سے تھانے میں ملیں، جب ہم تھانے گئے تو میرے شوہر نے بتایا کہ راجہ نامی نوجوان مجھے بائک پر بیٹھا کر تھانہ لایا تھا اور اسے اُس کے بعد گرفتار کرلیا گیا، اس وقت اُس کا شوہر ٹھیک تھا لیکن بعد میں اس کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی آج اس کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.