ETV Bharat / state

'کیمور میں جلد ہی اقلیتی رہائشی اسکول تعمیر ہوگا' - جلد ہی تعمیری کام شروع ہو جائے گا

ضلعی اقلیتی بہبود افسر ستیندر ترپاٹھی نے بتایا کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی اقلیتی بہبود اسکیم کے تحت ضلع کیمور میں اقلیتی رہائشی اسکول شروع کیا جانا ہے۔ اس کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں اسکول کو شروع کرنا ہے۔

اقلیتی رہائشی اسکول
اقلیتی رہائشی اسکول
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 2:32 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے موہنیاں انومنڈل میں وزیر اعلی اقلیتی بہبود اسکیم کے تحت اقلیتی رہائشی اسکول تعمیر کیا جائے گا، اس کے لئے حکومت کو 3.62 ایکڑ اراضی کی تجویز بھیجی گئی ہے، اگر اسکی منظوری حکومت کی جانب سے مل گٸ تو جلد ہی تعمیری کام شروع ہو جائے گا۔

اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوۓ اقلیتی بہبود افسر ستیندر ترپاٹھی نے بتایا کی حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق رہائشی اسکول چلانے کے لئے چار ایکڑ اراضی ضروری ہے، اسکول میں درجہ چھ سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اقلیتی رہائشی اسکول
اقلیتی رہائشی اسکول

اس سلسلے میں ضلعی اقلیتی بہبود افسر ستیندر ترپاٹھی نے مزید بتایا کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی اقلیتی بہبود اسکیم کے تحت ضلع کیمور میں اقلیتی رہائشی اسکول شروع کیا جانا ہے۔ اس کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں اسکول کو شروع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موہنیاں بلاک کے تحت واقع دسوتی گاؤں میں 3.62 ایکڑ اراضی کو نشان زد کرکے یہ تجویز حکومت کو ارسال کی گئی ہے، وزیراعلی اقلیتی رہائشی اسکول کیمپس میں بچوں کے پڑھنے کے لئے اسکول کی عمارت کے ساتھ رہنے کے لئے ایک ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کھیل کے میدان اور اساتذہ کے قیام کے لئے اسکول کے احاطے میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکول درجہ چھ سے بارہوں جماعت تک کے بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا۔

ضلع میں اقلیتی رہائشی اسکول کھلنے سے کی وجہ سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ضلع سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔''

جانکاری کے مطابق محکمہ اقلیتی بہبود دوسرے اسکولوں میں قیام پذیر طلباء کے لئے اقلیتی بہبود ہاسٹل کی سہولت پہلے سے مہیا کرا رہا ہے، اقلیتی بہبود ہاسٹل میں دیہی علاقوں میں رہنے والے بچوں کو جو ضلعی ہیڈکوارٹر میں اسکولز اور کالجز میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں انہیں رہائش فراہم کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.