یہ خاندان دربھنگہ کے بزرگ علاالدین علی احمد شہیدؒ کی درگاہ سے منسلک ہے۔ اس کے گھر کے تمام افراد باقاعدگی سے رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔
یہ لوگ بڑے ہی عقیدت کے ساتھ ماہ رمضان میں سحری و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس خاندان کے بچے بھی روزہ رہتے ہیں اور غریبوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔
اس خاندان کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس مقدس ماہ میں یہ لوگ قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔
جہاں شر پسند عناصر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑنے میں لگے ہوئے ہیں وہیں کچھ ایسے نفوس بھی ہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔