ETV Bharat / state

سشانت سنگھ کے مداح کی خودکشی - بہار نیوز

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا غم ہر کسی کو ہے۔ ان کی موت سے ملک بھر میں ان کے مداح صدمے میں ہیں، لیکن پٹنہ سے ایک ایسی خبر ہے جہاں ان کی ایک مداح نے سشانت کے جانے کا صدمہ برداشت نہیں کر پائی اور خودکشی کر لی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 4:00 PM IST

یہ معاملہ کدم کنواں تھانہ علاقے کے راجیندر نگر روڈ نمبر۔12 کا ہے۔ جہاں ایک 17 سالہ ایک طالبہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

اطلاع کے مطابق ساڑی کے سہارے پھندا بناکر پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔

لڑکی نے رواں برس میٹرک کا امتحان دیا تھا، اس کے بارے میں جانکاری ملی ہے کہ اپنے خراب نتیجے کی وجہ سے وہ پریشان تھی اور سشانت سنگھ کی موت نے اس پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

طالبہ اتنی بڑی مداح تھی کہ وہ پورے دن موبائل اور ٹی وی پر سشانت سنگھ کے بارے میں دیکھتی رہی۔

لڑکی کو جب پٹنہ میڈیکل کالج اور ہاسپیٹل ( پی ایم سی ایچ) لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

غورطلب ہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سشانت کی عمر 34 برس تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.