گیا کلکٹرئیٹ کے اجلاس گاہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ ڈسٹرک مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ کی قیادت میں کی گئی۔
موسم گرما میں پینے کے پانی کے لیے دشواری پیش آتی ہیں، اسے لیے ایک کنٹرول روم کے قیام کی ضرورت محسوس کی گئی۔
اس کنٹرول روم میں عوام اپنے علاقے میں پانی کی قلت کے متعلق جانکاری فراہم کریں گے۔
کنٹرول روم میں صبح چھ بجے کے شام چھ بجے تک عہدے دار موجود رہیں گے۔
کنٹرول روم میں دو شفٹ میں کام ہوگا۔ پہلی شفٹ میں عہدے دار صبح چھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر بارہ بجے سے شام چھ بجے تک لوگ پانی کے دشواری کے متعلق فون کر سکتے ہیں۔