گیا: بہار کے ضلع گیا ریلوے سیکشن پر واقع گرارو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے بم برآمد ہوا ہے۔ یہ دہلی کی طرف جانے والی ٹریک اپ لوپ لائن پر پلاسٹک میں ڈھکا ہوا برآمد ہوا ہے۔ جیسے ہی حکام کو یہ اطلاع ملی اس سیکشن پر ٹرین آپریشن روک دیا گیا۔ بم رات میں ہی رکھا گیا تھا یہ دعویٰ گورارو ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے کیا ہے۔
جوانوں نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً 9 بجے ایک مال ٹرین کی جانچ کے لیے مذکورہ مقام پر پہنچے تھے۔ اس وقت تک ایسا کوئی پلاسٹک یہاں موجود نہیں تھا تاہم دن کے گیارہ بجے کے قریب یہ برآمد ہواہے۔ Bomb was Found at Guraru Railway Station in Gaya
ٹکاری ڈی ایس پی روشن کمار نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم ڈفیوز کردیا ہے فی الحال یہ کہا جارہاہے کہ ممنوعہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادی کی طرف سے رکھا گیا ہے۔ اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے لائنوں پر ریل آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ جس سے دھنباد - گیا - ڈہری انٹرسٹی ایکسپریس پریا ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ آج دس مارچ کو بھاکپا ماووادیوں کی طرف سے یک روزہ بند کا اعلان کیا گیاتھا صبح میں امام گنج کے میگراتھانہ و چھکربندھا تھانہ علاقہ میں سی آرپی ایف اور نکسلیوں کا تصادم ہوا ہے۔