ETV Bharat / state

ایس آئی او کی تعلیم بیداری مہم

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن نے موجودہ تعلیمی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ مہم ارریہ کے علاوہ بہار کے دیگر اضلاع میں بھی 31 جولائی تک چلائی جائے گی۔

ایس آئی او کی تعلیم بیداری مہم
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 9:55 PM IST

شادمان نعمانی نے کہا کہ 'تعلیمی معیار سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اگر بنیادی طور پر ہی بچوں کو صحیح تعلیم حاصل نہیں ہوئی تو آگے بھی وہ کمزور ثابت ہوں گے۔ آج اسکولز میں طلبا کے داخلے کا تناسب تو بڑھا ہے مگر ان کی حاضری ہنوز اصلاح طلب ہے۔

پرائمری اسکولز سے لے کر یونیورسٹی تک اساتذہ اور پروفیسر کی قلت ہے۔ آج اسکولز کو اپگریڈ تو کیا جا رہا ہے مگر اساتذہ کی قلت برقرار ہے جس کی وجہ سے اسکولز اور یونیورسٹی میں درس و تدریس کا کام نہیں ہو پا رہا ہے۔'

ایس آئی او کی تعلیم بیداری مہم

ایس آئی او ارریہ کے صدر مشیر عالم نے کہا کہ 'یہ بات قابل توجہ ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور افسروں کے بچے تمام سہولیات سے لیس ہو کر پرائیویٹ اسکولز میں پڑھتے ہیں جبکہ معاشی طور پر کمزور افراد کے بچوں کا مستقبل سرکاری اسکولز کے بھروسے ہے۔'

ایس آئی او کے سابق رکن منیر عالم نے کہا کہ 'تعلیمی ترقی کے لیے سرکاری اسکولز کو پرائیویٹ اسکولز کے معیار سے بہتر بنانا ہوگا۔ گاؤں گاؤں گھوم کر جہاں سرکاری اسکولز ہیں اس کا جائزہ لیا جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہاں اساتذہ بچوں کو کس طرح تعلیم دے رہے ہیں یا محض خانہ پری کے لیے اسکولز میں آ رہے ہیں۔'

Intro:ایس آئی او ضلع سطح پر تعلیمی مہم 31 جولائی تک چلائے گی

ارریہ : بہار تعلیم کے اہم مراکز میں سے ایک رہا ہے، جس کا شہرہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی مستحکم ہے، مگر ان دنوں بہار میں تعلیمی صورتحال چرمرا گئی ہے، تعلیم کو لے کر حکومت کے سارے وعدے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں. ریاست کے جس ضلع کا تعلیمی فیصد اٹھا کر دیکھیں آپ کو نیچا گرتا ہوا دکھائی دے گا. آج اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل پا رہی ہے. ایس آئی او تعلیمی صورتحال میں لگاتار آ رہی گراوٹ پر فکر مند ہے اور اس موضوع کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے اپنے پورے اراکین کے ساتھ ملک بھر میں تعلیمی مہم چلائے گی . یہ مہم ارریہ کے علاوہ بہار کے دیگر اضلاع میں بھی 31 جولائی تک چلے گی. مذکورہ باتیں ایس آئی او بہار کے کیمپس سکریٹری شادمان بعمانی نے ارریہ ایس آئی او دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

Body:شادمان نعمانی نے کہا کہ تعلیمی معیار میں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اگر بنیادی طور پر ہی بچوں کی صحیح تعلیم نہیں ہوئی تو آگے بھی وہ کمزور ثابت ہوگا. آج اسکولوں میں طلباء کے داخلے کا تناسب تو بڑھا ہے مگر طلبا و طالبات کی حاضری ہنوز اصلاح طلب ہے. پرائمری اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک اساتذہ اور پروفیسر کی قلت ہے. آج اسکولوں کو اپگریڈ تو کیا جا رہا ہے مگر اساتذہ کی قلت برقرار ہے، جس وجہ سے اسکول اور یونیورسٹی میں درس و تدریس کا کام نہیں ہو پا رہا ہے. ایس آئی او ارریہ کے صدر مشیر عالم نے کہا کہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ لیڈران اور افسران کے بچے سہولیات سے لیس ہو کر پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھتے ہیں جبکہ معاشی طور پر کمزور عوام کے بچوں مستقبل سرکاری اسکولوں کے بھروسہ ہے.

Conclusion:ایس آئی او کے سابق رکن منیر عالم نے کہا کہ تعلیمی ترقی کے لئے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے معیار سے بہتر بنانا ہوگا. گاؤں گاؤں گھوم کر جہاں سرکاری اسکول ہیں اس کا جائزہ لیا جائے تاکہ معلوم ہو سکے وہاں اساتذہ بچوں کو کس طرح تعلیم دے رہے ہیں یا محض کھانہ پری کے لئے اسکولوں میں حاضری بنانے آ رہے ہیں. اس موقع پر ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رضوان، مجاہد حسن وغیرہ بھی موجود تھے.

بائٹ..... شادمان نعمانی، ریاستی سکریٹری، ایس آئی او (پہچان، چیک شرٹ)
بائٹ.... مشیر عالم ، ضلع صدر ،ایس آئی او، ارریہ (پہچان ، لال ٹی شرٹ)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.