ETV Bharat / state

ایکسکلیوژیو: دن کے اجالے میں چوری، سی سی ٹی وی میں چور قید - cctv

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ان دنوں پولیس محکمے کے ذریعہ گاڑی چیکنگ کی مہم چلائی جا رہی ہے، لوگوں کے کاغذات سے لے کر پوری گاڑی کو سرچ کیا جا رہا ہے باوجود اس کے ارریہ میں رقم لوٹنے والا ایک گروہ متحرک ہے۔

دن کے اجالے میں چوری
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 12:02 AM IST

تازہ معاملہ شہر کے بس اسٹینڈ واقع آئی ڈی بی آئی بینک کے پاس کا ہے جہاں چوروں کے ایک گروہ نے دن کے اجالے میں موٹر سائیکل کی ڈکی توڑ کر 80 ہزار روپیے اڑا لئے۔ واقعہ 12 بجکر 45 منٹ کا ہے۔

حال ہی میں شہر کے جامع مسجد کے پاس سے موٹر سائیکل کی ڈکی توڑ کر چوروں نے ایک لاکھ روپے اڑا لئے تھے۔

محمد اسلم ولد محمد اسلام بوچی وارڈ نمبر ایک شہر پیسہ نکالنے آئے تھے، اسلم جنرل اسٹور کی دوکان چلاتے ہیں، صبح گھر سے دوکانداری کے لئے پیسہ نکالنے شہر آئے تھے، سب سے پہلے کینرا بینک سے چیک کے ذریعہ 36 ہزار روپے نکالا، اس کے بعد ایک دوسرے بینک سے 35 ہزار روپے نکالا، اس کے بعد آئی ڈی بی آئی بینک گئے جہاں انہوں نے نیا کھاتا کھلوایا تھا، ان دونوں بینک سے نکالے گئی رقم کو انہوں نے موٹر سائیکل کی ڈکی میں رکھا، اتنا ہی نہیں موٹر سائیکل کی ڈکی میں اسلم نے پرس بھی رکھا تھا جس میں 9 ہزار نقد، پاس بک، چیک بک اور اے ٹی ایم بھی رکھا۔ اسی درمیان اسلم کا پیچھا کر رہے نامعلوم چوروں کا گروہ آئی ڈی بی آئی بینک تک پہنچ گیا اور کچھ دیر میں ڈکی توڑ کر نقد 80 ہزار اور دیگر سامان اڑا لیے۔

دن کے اجالے میں چوری

محمد اسلم ولد محمد اسلام بوچی وارڈ نمبر ایک کے رہنے والے ہیں۔ دوکان دار ہیں، شہر پیسہ نکالنے آئے تھے، مختلف بینکوں سے پیسہ نکالا اور اسی ڈکی میں ڈال دیا جسے اس شاطر گروہ نے بڑی ہی چالاکی سے نکال کر فرار ہوگئے۔

چوری کی واردات کی خبر ملتے ہی ارریہ تھانہ انچارج موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کی، آئی ڈی بی آئی کی سی سی ٹی وی میں چوری کی جگہ نہیں آنے کے سبب بغل میں واقع گہنا جوئیلرز کی سی سی ٹی وی کے فوٹیج کھنگالے گئے جس میں واقعے کی ساری تصاویر قید ہوئی تھی۔ گروہ شاطرانہ طور پر سارے کام انجام دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ واقعہ کی تصویر ملنے کے بعد اس گروہ کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب اس وقت پورے شہر میں جگہ جگہ پولس کے ذریعہ گاڑی کی چیکنگ کی جا رہی ہے تو پھر اس طرح کے معاملات کیسے رونما ہو رہے ہیں۔ اور چوروں کا حوصلہ اس قدر بلند کیوں ہے؟

Intro:دن کے اجالے میں موٹرسائیکل کا ڈکی توڑ کر 80 ہزار اڑائے، سی سی ٹی وی میں چور قید

ارریہ : ارریہ میں ان دنوں پولس محکمہ کے ذریعہ جگہ جگہ گاڑی چیکنگ مہم چل رہا ہے، لوگوں کے کاغذات سے لے کر پوری گاڑی کو سرچ کیا جا رہا ہے باوجود اس کے ارریہ میں پیسہ لوٹنے والا گروہ متحرک ہے، تازہ معاملہ شہر کے بس اسٹینڈ واقع آئی ڈی بی آئی بینک کے پاس کا ہے جہاں چور کے ایک گروہ نے دن دہارے موٹر سائیکل کا ڈکی توڑ کر 80 ہزار اڑا لئے. واقعہ 12 بج کر 45 منٹ کا ہے. ابھی حالیہ دنوں میں ہی شہر کے جامع مسجد کے پاس سے موٹر سائیکل سے ایک لاکھ روپے چوروں نے اڑا لئے تھے.

Body:دن کے پونے ایک بجے محمد اسلم ولد محمد اسلام بوچی وارڈ نمبر ایک شہر پیسہ نکالنے آیا تھا، پیشے سے اسلم جنرل اسٹور کی دوکان کرتا ہے، صبح گھر سے دوکانداری کے لئے پیسہ نکالنے شہر آیا تھا، سب سے پہلے کینرا بینک سے چیک کے ذریعہ 36 ہزار روپے نکالا، اس کے بعد فینو بینک سے 35 ہزار روپے نکالا، اس کے بعد آئ ڈی بی آئی بینک گیا جہاں اس نے نیا کھاتا کھلوایا تھا، ان دونوں بینک سے نکالے گئے پیسے کو اس نے موٹر سائیکل کی ڈکی میں رکھا، اتنا ہی نہیں موٹر سائیکل کی ڈکی میں اسلم نے پرس بھی رکھا ہوا تھا جس میں 9 ہزار نقد، پاس بک، چیک بک اور اے ٹی ایم بھی شامل ہے. اسی درمیان اسلم کا پیچھا کر رہے نامعلوم چور گروہ کی شکل میں آئی ڈی بی آئی بینک تک پہنچ گیا اور کچھ دیر میں ڈکی توڑ کر نقد 80 ہزار اور دیگر سامان اڑا لیا.

Conclusion:واقعہ کی خبر پا کر ارریہ تھانہ انچارج موقع واردات پر پہنچے اور تفتیش شروع کی، آئی ڈی بی آئی کی سی سی ٹی وی میں چوری کی جگہ نہیں آنے کے سبب بغل میں واقع گہنا جوئلرس کی سی سی ٹی وی کھنگالا گیا جس میں واقعہ کی ساری تصویر قید ہے. چور گروہ شاطرانہ طور پر سارے کام انجام دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے. تھانہ انچارج نے کہا کہ واقعہ کی تصویر ملنے کے بعد چور گروہ کو پکڑنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے.
سوال یہ ہے کہ جب اس وقت پورے شہر میں جگہ جگہ پولس کے ذریعہ گاڑی چیکنگ کی جا رہی ہے تو پھر اس طرح کے معاملات کیسے رونما ہو رہے ہیں.

ای ٹی وی بھارت کے لئے ارریہ سے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ...... محمد اسلم ، متاثر
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.