ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع کویلاس پور گاؤں سے ایک شخص کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق درگاٶتی تھانہ کے کویلاس پور گاؤں میں یہ واقع رونما ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ اودھ یادو اپنے گھر میں اکیلے رہتے تھے۔ گزشتہ روز اودھ یادو کے دروازے سے جب کچھ لوگ گزر رہے تھے تو گھر سے بدبو آرہی تھی۔
مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع گاٶں کے ہی دیگر لوگوں کی دی۔ جب وہاں موجود لوگوں نے گھر کا دروازہ کھول کر دیکھا تو گھر کے اندر اودھ رام پھانسی کے پھندہ سے اپنی جان دے دی ہے۔
مقامی لوگوں نے اسکی اطلاع درگاٶتی تھانہ کو دی۔ موقع پر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر بھبھوا پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔