ETV Bharat / state

گیا: جیولری شاپ سے 45 لاکھ کے زیورات کی چوری

گیا میں زیورات کی دکان سے چالیس لاکھ روپے سے زیادہ کے زیور اور نقدی کی چوری ہوگئی۔ دکان کے مالک کو اس کی اطلاع دوپہر بعد ملی کیونکہ آج صبح سے گیا میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے دکان بند تھی۔

گیا: جیولری شاپ سے 45 لاکھ کے زیورات کی چوری
گیا: جیولری شاپ سے 45 لاکھ کے زیورات کی چوری
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 9:52 PM IST

گیا کے مفصل تھانہ علاقہ کے حدود کے بدھ گیرے بازار میں میں واقع ایک جیولری شاپ سے چوروں نے تقریبا 45 لاکھ روپے کے زیورات اور روپے کی چوری کر لی ہے۔

چوروں نے دکان کے شٹر کا تالا کاٹ کر اس بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ دکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

اس معاملے پر پولیس انسپکٹر پنکج کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ چوروں کو پکڑنے کے لیے مختلف سطحوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج بھی نکالے جا رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اوپیندر پرساد کی 'دیوا جولیری شاپ' بدھ گیرے بازار میں ہے۔ دکان مالک اوپیندر کا کہنا ہے کہ وہ رات میں دکان بند کر کے گھر گئے تھے لیکن جمعرات کی دوپہر میں ایک دکاندار کی طرف سے انہیں اطلاع دی گئی ہے۔ ان کی دکان کا شٹر کھلا ہے، جب وہ وہاں پہنچے تو پایا کہ دکان کھلی ہے اور الماری سے سارے زیورات غائب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کے سامنے ٹاپ ٹین بدمعاش کی خودسپردگی

اوپیندر پرساد نے بتایا کہ زیورات اور 45 کلو چاندی کے زیورات اور سو عدد چاندی کے سکوں کے علاوہ چوروں نے کیش کاؤنٹر سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی چوری کر لی ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.