ETV Bharat / state

جموئی میں دو گاڑیوں سے 44مویشی ضبط، ایک گرفتار

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 7:41 PM IST

ریاست بہار کے جموئی ضلع میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے دو گاڑیوں میں اسمگل کئے جا رہے 44مویشیوں کو ضبط کرکے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔

جموئی میں دو گاڑیوں سے 44مویشی ضبط، ایک گرفتار
جموئی میں دو گاڑیوں سے 44مویشی ضبط، ایک گرفتار

ریاست بہار میں جموئی ضلع کے سکندرا تھانہ علاقہ سے پولیس نے مویشیوں سے بھرے دو ٹرک ضبط کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ مویشیوں سے بھرے دو ٹرکوں کو ضلع گیا کے شیر گھاٹی سے جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے راستے بنگلہ دیش بھیجا رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے بدھ کی رات سکندرا، جموئی اہم شاہراہ کے تین پلیا کے نزدیک مویشی لدے دو ٹرک کو پکڑ لیا۔ موقع سے رہتاس ضلع کے بکرم گنج باشندہ مقصود خان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں ٹرک ڈرائیور فرار ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ دونوں ٹرک سے37 گاے اور سات بیل کو ضبط کیا گیا ہے۔ بر آمد مویشیوں کو چندردیپ تھانے کے آڈھا گاؤں میں مویشی لائسنس یافتہ محمد ارشد حاجی کے احاطہ میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.