ETV Bharat / state

Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں خصوصی مہم میں چالیس بدمعاش گرفتار - بھاگلپور نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ

بھاگلپور نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات نے بتایا کہ 40 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی مقدمات میں مفرور تھے۔ special operation by Bhagalpur Police

بھاگلپور میں خصوصی مہم میں چالیس بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 10:17 AM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر بدمعاشوں اور غیر قانونی شراب بیچنے والوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولیس نے 24 گھنٹوں میں 40 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھاگلپور نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اس آپریشن میں 40 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی مقدمات میں مفرور تھے۔ Miscreants Arrested in Bhagalpur

ان کے قبضے سے ایک رائفل، میگزین، پانچ موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران مختلف علاقوں سے 4261 لیٹر غیر قانونی ملکی و غیر ملکی شراب کے ساتھ ساتھ متعدد گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں 35 بدمعاش گرفتار

پربھات نے بتایا کہ ضلع کے مختلف شاہراہوں پر غیر قانونی طور پر چلنے والی گاڑیوں کی چھان بین کے دوران بغیر دستاویزات کے 41 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 46 ہزار روپے جرمانے کی رقم وصول کی گئی ہے۔ تمام تھانوں کے علاقوں میں جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے آنے والی غیر قانونی شراب کی کھیپ پر خصوصی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ پولیس تھانوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مطلوبہ عناصر کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.