ETV Bharat / state

دربھنگہ: پانچ اسمبلی حلقوں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری - کیوٹی اسمبلی میں ووٹنگ

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے، ضلع دربھنگہ کے پانچ اسمبلی حلقوں میں بھی صبح 7 بجے سے پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔

دربھنگہ:  پانچ اسمبلی حلقوں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:20 PM IST

خبر لکھے جانے تک پانچوں اسمبلی حلقوں میں لگ بھگ 7 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے، دربھنگہ ضلع کے حیا گھاٹ اسمبلی حلقہ، بہادر پور اسمبلی حلقہ، دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ، جسلے اسمبلی حلقہ اور کیوٹی اسمبلی میں ووٹنگ جاری ہے، ان پانچ اسمبلی حلقوں میں کل 1448074 ووٹرز ہیں جو آج امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید کر دیں گے۔

ضلع دربھنگہ کے کیوٹی اسمبلی حلقے کے کیوٹی گاؤں واقع ماڈل پولنگ مراکز پر کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے کافی بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر آنے سے قبل سینیٹائز، ہینڈ گلوز دیا جارہا ہے۔

وہیں اس پولنگ مرکز پر کل چار پولنگ اسٹیشنز بنے ہوئے تھے، قریب 2200 ووٹرز یہاں پر ووٹر لسٹ میں درج تھے، کیوٹی اسمبلی حلقے میں 283439 ووٹرز، ووٹر لسٹ میں شامل ہیں جو کل پندرہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں آج قید کریں گے۔

دربھنگہ: پانچ اسمبلی حلقوں میں پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری

اگر مقابلہ کی بات کریں تو انتخابی مقابلہ عظیم اتحاد کے امیدوار عبدالباری صدیقی اور این ڈی اے کے ٹکٹ پر پہلی بار انتخاب لڑ رہے مراری موہن جھا کے درمیان ہیں، کیوٹی اسمبلی حلقہ کے جو اہم مسائل ہیں ان میں سب سے اہم ریام چینی میل ہے جو سنہ 1994 سے بند ہے کئی حکومت نے وعدے کیے لیکن اب تک چینی میل شروع نہیں ہوئی۔

اس اسمبلی حلقے میں سڑکیں بھی خستہ حالی کا شکار ہے، اس حلقہ میں تعلیمی مسائل بھی ہیں، کچھ ووٹرز کا کہنا ہے کہ ہم تبدیلی نہیں چاہتے ہیں، یہی حکومت ہماری ٹھیک ہے، وہیں کئی نوجوان جو پہلی مرتبہ ووٹ کرنے کے لیے آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

پولنگ اسٹیشن پر تعینات افسر اقبال نے کہا کہ ووٹرز میں امنگ ہے، پرامن ماحول میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 573 ووٹ میں اب تک 133 ووٹ ہو چکے ہیں، وہیں اسی پولنگ اسٹیشن پر حفاظتی انتظامات میں تعینات سی آر پی کے عملہ دلبیر سنگھ نے کہا کہ ہم لوگ صبح سے اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں کہیں سے کوئی گڑبڑی نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے آج آخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے جبکہ نتائج کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.