ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا متاثرین New Covid Cases In Gaya کی تعداد 100 تک پہنچ چکی ہے۔ بدھ کے روز کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں 31 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس میں مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کے ایک ڈاکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ اس طرح ضلع میں کل 95 ایکٹیو کیسز ہو چکے ہیں۔
ڈی پی ایم نیلیش کمار نے کہا کہ بدھ کو ضلع کے مختلف جانچ مراکز پر ریپڈ اینٹیجن کٹ، ٹرونیٹ مشین اور آر ٹی پی سی آر کے ساتھ کل 5278 لوگوں کی جانچ کی گئی تھی، جن میں 31 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ پہلے سے متاثر ایک شخص کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ وہیں گزشتہ کل منگل کو 11 افراد متاثر پائے گئے تھے۔ اسی طرح اتوار اور پیر کے روز 16 افراد کی رپورٹ مثبت Positive Report آئی تھی۔
خاص بات یہ ہے کہ بدھ کے روز آئی کورونا ٹیسٹ رپورٹ Corona Test Report میں ضلع کے کئی بلاکس کے لوگ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ کورونا نے اپنی تیسری لہر کے پہلے مرحلے میں ہی گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد میڈیکل ہسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہاں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انوگرہ نارائن ہسپتال میں کورونا Corona at Anugraha Narayan Hospital کا ایک مریض سنگین حالت میں زیر علاج ہے جبکہ بقیہ سبھی کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈی پی ایم کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے پیش نظر ابتدائی مرحلے میں میں 120 بیڈس کو محفوظ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Night Curfew in Madhya Pradesh: کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مدھیہ پردیش میں رات کا کرفیونافذ
اس کے ساتھ ہی ہسپتال میں 38 وینٹی لیٹر، 38 آئی پیڈ، 25 کنسنٹریٹرز Concentrator Ipad Ventilator تیار رکھا گیا ہے۔ تمام بیڈس پر پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی ہے، ہسپتال میں آنے والے مشتبہ مریضوں کے لیے فلو کاؤنٹر بنایا گیا ہے۔