کورونا وائرس (کووڈ۔19)کے علاج کے لئے مخصوص انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں کورونا مشتبہ افراد کے آنے کاسلسلہ نہیں رک رک رہا ہے۔
ساتھ ہی منگل کے روز جہان آباد سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ کورونا مثبت مرد اور نوادہ سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ کورونا مثبت خاتون کو میڈیکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا۔
اب تک یہاں کورونا کے 182 مشتبہ مریض داخل ہوچکے ہیں، جس میں 167 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی یے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ نوادہ اور جہان آباد سے ایک خاتون اور ایک مرد مریض کی داخلہ کے بعد یہاں داخل ہونے والے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
پیر کے روز کورونا کے تین مشتبہ افراد کو بھی داخل کرایا گیا ہے۔ جس میں نیوکریم گنج کا 23 سالہ نوجوان جو بنگال سے آیا تھا۔ اس کے علاوہ اتری کا ایک 47 سالہ شخص اور رام پور تھانہ علاقہ سے ایک 53 سالہ شخص کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس طرح چھ مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔
وہیں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں کورونا مثبت کے 14 مریضوں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ دیر رات تک 35 تحقیقات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس میں سب منفی ہے۔ اس طرح یہاں مجموعی طور پر 14 کورونا مثبت کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ بہار کے بھبھوا، کیمور، ٹکاری، جہان آباد اور نوادہ کے کورونا مثبت مریض مگدھ میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔