ETV Bharat / state

Bank Strike in Gaya: مختلف مطالبات کو لیکر گیا میں دو روزہ بینک ہڑتال کا فیصلہ

گیا کے تمام بینکوں میں 16 دسمبر سے اگلے چار دنوں تک کام کاج متاثر رہے گا، کیونکہ تمام بینک ملازمین 16 اور 17 ستمبر تک دو روزہ ہڑتال پر Two Day Bank Strike in Gaya رہیں گے۔ بینک ملازمین نے مختلف مطالبات کو منوانے کے لیے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

دو روزہ بینک ہڑتال
دو روزہ بینک ہڑتال
author img

By

Published : Dec 18, 2021, 12:26 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں بینکوں کی ہڑتال سولہ دسمبر سے شروع ہوکر سترہ دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس کو لیکر ہڑتال سے قبل شام کو بینک یونین کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں ضلع گیا کے تمام بینکوں کے ملازمین موجود تھے۔

دو روزہ بینک ہڑتال

بتایا گیا ہے کہ چونکہ سولہ اور سترہ دسمبر کو بینک ہڑتال رہیں گے جبکہ 18 اور 19 دسمبر یعنی سنیچر اور اتوار کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ ایسے میں کل چار دنوں تک بینک بند رہیں گے۔

بہار بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سنیل کمار کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت پبلک سیکٹر کے بینکوں کو پرائیویٹ کمپنیوں کے ہاتھوں میں دینے کے لیے " بینکنگ لاز ترمیمی بلBanking Laws(Amendment)Bill 2021 رواں پارلیمنٹ اجلاس میں پاس کرنا چاہتی ہے جس سے نجکاری کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونین حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: بینک ہڑتال سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ ضلع گیا میں کل پانچ مقامات کو نشان زد کرکے احتجاج کیا جائے گا اور یہاں حکومت کے خلاف مظاہرے کے ساتھ عوام کے درمیان پرچہ بھی تقسیم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.