ETV Bharat / state

لاک ڈاﺅن میں انتخاب ملتوی ہونے سے بہار کونسل کے 17 اراکین کی مدت کار ختم - ہار کونسل کے 17 اراکین کی مدت کار ختم

کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے جاری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بہار قانون ساز کونسل کا انتخاب ملتوی ہونے سے کونسل کے کارگذار چیئرمین ہارون رشید ، وزیر اشوک چودھری اور نیرج کمار اور کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا سمیت 17 اراکین کی مدت کار آج ختم ہوگئی ۔

لاک ڈاﺅن میں انتخاب ملتوی ہونے سے بہار کونسل کے 17 اراکین کی مدت کار ختم

author img

By

Published : May 6, 2020, 11:46 PM IST

انتخابی کمیشن نے 03 اپریل 2020 کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاﺅ کو دھیان میں رکھتے ہوئے کونسل کے ٹیچر ، گریجویٹ اسمبلی حلقہ میں ہونے والے انتخابات کو فوری طور سے ملتوی کر دیا تھا۔ ٹیچر انتخابی حلقہ کیلئے چار اور گریجویٹ انتخابی حلقہ کیلئے چار سیٹوں پر انتخاب ہونا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی اسمبلی حلقہ سے نو سیٹوں کیلئے بھی انتخاب کرایا جانا تھا ۔

کمیشن نے لاک ڈاﺅن کی پابندیوںکو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا تھا۔ کمیشن کے اس فیصلہ کی وجہ سے ہی ان 17 قدآوروں کی مدت کا ر آج ختم ہوگئی ۔ کمیشن جائزہ کے بعد نئے سرے سے انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔

انتخاب ملتوی ہونے سے جن قد آور لیڈران کی مدت کار ختم ہوگئی ہے ان میں جنتادل یونائیٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے رکن کونسل اور عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری ، کونسل کے کارگذار چیئر مین ہارون رشید ، جے ڈی یو کے پی کے شاہی ، ستیش کمار ، سونے لال مہتا اور ہیرا پرساد بند کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے کرشنا کمار سنگھ ، سنجے پرکاش عرف سنجے میونخ اور رادھا موہن شرما شامل ہیں۔

اسی طرح جے ڈی یوکے گریجویٹ انتخابی حلقہ پٹنہ سے اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر نیرج کمار ، ترہت گریجویٹ حلقہ سے آزاد امیدوار دیوش چندر ٹھاکر ، دربھنگہ گریجویٹ حلقہ سے جے ڈی یو کے دلیپ چودھری ، کوسی گریجویٹ حلقہ سے این کے یادو ہیں۔

وہیں ٹیچر انتخابی حلقہ پٹنہ سے بی جے پی کے نول کشور یادو ، ترہت ٹیچر حلقہ سے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ( سی پی آئی) کے پروفیسر سنجے کمار سنگھ ، دربھنگہ ٹیچر انتخابی حلقہ سے کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا اور سارن ٹیچر انتخابی حلقہ سے سی پی آئی کے کیدار ناتھ پانڈے کی مدت کار ختم ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.