بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سکھ لڑکی نوجوت کور نے انگریزی زبان میں دو کتابیں لکھی ہیں۔ دراصل نوجوت کور کو لکھنے کے ساتھ بچوں سے بھی کافی لگاو تھا اور جب کشمیر میں کووڈ کے چلتے لاک ڈاؤن تھا تو اس نے سوچا کہ کیوں نہ میں کتاب لکھنا شروع کروں اور اس دوران اس نے دو کتابیں لکھی جن کا نام Unforgettable Feelings, a اور Power of Women ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوت کور نے کہا کہ کووڈ کے دوران اس کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا اور وہ دن بھر گھر پر ہوتی تھی تو ایک دن اس کو خیال آیا کہ کیوں نہ کتاب لکھنا شروع کرے اور اس دوران اس کے والدین نے بھی اس کی کافی مدد کی۔ نوجوت کور نے کہا کہ اس کو لکھنے میں کافی دلچسپی ہے۔ اس نے کہا کہ کتاب لکھنے کے دوران اس کو اپنے والدین نے کافی حوصلہ دیا اور میرے والدین مجھ سے کہتے تھے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ کتاب لکھنے پر بھی توجہ دو اور اب تک میں نے دو کتابیں لکھی ہے۔
نوجوت نے مزید کہا کہ اب وہ تیسری کتاب پر کام کر رہی ہے اور جو کتاب اب لکھ رہی ہے وہ اردو زبان میں ہے کیونکہ اس کو اردو لکھنا کافی اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں اس کو کافی زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ اس کو لگتا ہے کہ اردو زبان کافی میٹھی ہے اور وہ جلد ہی اس کتاب کو بھی مکمل کرنے والی ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور کی لڑکی نے KAS کے امتحان میں کوالیفائی کیا
نوجوت کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے اور اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ پلیٹ فارم کی ہے۔ کیونکہ کور کا ماننا ہے کہ اس کو کتابوں کی پبلشنگ کرنے کے دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کور نے کہا کہ سرکار اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام اور ایسے پروگرامس منعقد کریں جس میں ہم جیسے ابھرتے قلم کاروں کو موقع فراہم ہوسکے۔ جہاں پر ہم اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں۔